ٹھٹھہ شہید شہناز انصاری کے قاتل کتنے بھی با اثر ہوں، وہ سزا سے بچ نہیں سکتے، ڈاکٹر فاطمہ انصاری
ٹھٹھہ (امین فاروقی بیورو چیف)شہید شہناز انصاری کے قاتل کتنے بھی با اثر ہوں، وہ سزا سے بچ نہیں سکتے، ڈاکٹر فاطمہ انصاری سابقہ ایم پی اے شہید شہناز انصاری کیس کی سماعت ایک بار پھر ملتوی ہو گئی ہے۔ خیال رہے کہ ماڈل ٹرائل کورٹ و ایڈیشنل سیشن جج ایک کی عدالت میں مقدمہ زیر سماعت ہے اور اس حوالے سے ہائیکورٹ کی واضح ہدایات کے باوجود مقدمہ التوا کا شکار ہے۔
ہفتہ کے روز ہونے والی سماعت میں بھی ملزمان کے ایک وکیل نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔
دوسری جانب شہید شہناز انصاری کی بیٹی اور پی پی رہنما ڈاکٹر فاطمہ شہناز انصاری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وہ ہر سماعت پر حاضر ہو رہی ہیں لیکن ہر بار ملزمان کی جانب سے تاخیری حربے استعمال کئے جا رہے ہیں لیکن وہ پر امید ہیں کہ ایک نہ ایک دن عدالتوں سے انہیں انصاف ملے گا۔
ڈاکٹر فاطمہ انصاری نے مزید کہا
کہ ہم شہیدوں کے وارث ہیں، اس لیے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور انصاف کے لیے آخری دم تک جدوجہد جاری رہیگی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ظالم کتنا بھی طاقتور کیوں نہ ہو اور کتنا ہی جھوٹ کا سہارا لے ، وہ انصاف سے نہیں بھاگ سکتا۔دوسری جانب عدالت مقدمہ کی سماعت 17 فروری تک ملتوی کردی ہے