خانیوال ضلعی انتظامیہ خانیوال کا غیر قانونی ٹائون مافیا کے گرد شکنجہ سخت پلاٹوں کی خریدوفروخت پر پابندی لگانے کی منصوبہ بندی شروع کردی-ڈپٹی کمشنر
خانیوال (سعید احمد بھٹی) ضلعی انتظامیہ خانیوال نے غیر قانونی ٹائون مافیا کے گرد شکنجہ سخت کرکے پلاٹوں کی خریدوفروخت پر پابندی لگانے کی منصوبہ بندی شروع کردی-ڈپٹی کمشنر نے غیر قانونی ٹائونز اور سوسائٹیز کیخلاف سخت کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے لوکل گورنمنٹ افسران سے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والے پلانرز بارے تفصیلات طلب کرلیں-اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں غیرقانونی سوسائٹیز اور ٹائونز کیخلاف کارروائی کے لئے لائحہ عمل تیار کیا گیا-
اس موقع پر اے ڈی سی آر عمر شیرازی،چیف آفیسر ضلع کونسل محمد حیسن بنگش و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے-ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں مزید کہا کہ حکومت پنجاب نے سائٹ ڈویلپمنٹ زون کے تعین کے بغیر کالونیوں ٹائونز کے قیام پر پابندی لگادی ہے شہری پلاٹ خریداری سے قبل منظور شدہ نقشہ کی ڈیمانڈ لازمی کریں
کسی کو سادہ لوح شہریوں سے لوٹ مار کی اجازت نہیں دی جاسکتی-انہوں نے کہا ہے کہ ضلع میں تمام غیر قانونی ٹائونز کی تفصیلات سے فوری آگاہ کیا جائےقانونی تقاضے پورے کئے بغیر کسی کو پلاٹوں کی خریدو فروخت کی اجازت نہ دی جائے-