Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

اسلام گڑھ ویلفئیر ٹرسٹ کی سالانہ تقریب ٹرسٹ بلڈنگ میں منعقد

اسلام گڑھ ویلفئیر ٹرسٹ کی سالانہ تقریب ٹرسٹ بلڈنگ میں منعقد

اسلام گڑھ(جاوید اقبال بٹ سے)اسلام گڑھ ویلفئیر ٹرسٹ کی سالانہ تقریب ٹرسٹ بلڈنگ میں منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی لارڈ مئیر لیڈز برطانیہ اصغر خان قریشی تھے تقریب میں معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی

۔تفصیلات کے مطابق اسلام گڑھ ویلفئیر ٹرسٹ ہسپتال کی 30 ویں سالانہ تقریب ٹرسٹ کے ہال میں منعقد ہوئی ۔تقریب کا انعقادتقریب کے مہمان خصوصی لارڈ مئیر لیڈز برطانیہ اصغر خان قریشی تھے جبکہ تقریب کی صدارت صدر اسلام گڑھ ویلفئیر ٹرسٹ ہسپتال پروفیسر نذیر احمد تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوے

صدر تقریب پروفیسر نذیر احمد نے اسلام گڑھ ویلفئیر ٹرسٹ ہسپتال کی سالانہ رپورٹ پیش کی۔انھوں نے کہا کہ یہاں بلا تفریق غریب اور نادار لوگوں کو علاج معالجہ کی سہولت دی جاتی ہے جبکہ اس کے علاوہ ہر فرد کو نہایت مناسب خرچ پر 24 گھنٹے سروس فراہم کی جارہی ہے 27 لوگ یہاں کام کرتے ہیں

۔جو خدمت کے جذبہ سے سرشار ہو کر لوگوں کی خدمت کرتے ہیں۔ہمارے بہن بھائی برطانیہ میں مشکل حالات کے باوجود اس ہسپتال کو چلانے کے لیے دن رات محنت کرتے ہیں ان کی محنت کی بدولت آج یہاں ہمیں یہ سہولت حاصل ہے 30 سال سے یہ سفر نہایت احسن طریقے سے جاری ہے ۔مہمان خصوصی لارڈمئیر اصغر خان قریشی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ مجھے بہت ہی زیادہ خوشی ہے

اور مجھے فخر ہے کہ ہمارے دوست احباب برطانیہ سے فنڈز جمع کر کے یہاں بھیج رہے ہیں وہ ضائح نہیں ہو رہے بلکہ عوام کی خدمت کے لیے بنائے گئے اس ادارے میں خرچ ہو رہے ہیں۔میں بطور لارڈ میئر کوشش کروں گا کہ اپنے وطن کے لیےیہ کام کروں۔ایک تو میری کوشش ہو گی کہ میں مختلف ہسپتالوں سے اچھی مشینری جو جدید علاج کے لیے استعمال ہوتی ہے یہاں کشمیر اور پاکستان میں بھیجوں ۔برطانیہ کی یونیورسٹی کو یہاں کشمیر کے ساتھ لنک کرواوں ۔جس سے یہاں کے طالب علم سال یہاں اور ایک سال برطانیہ میں تعلیم حاصل کر سکیں گے۔وہاں کے ڈاکٹر بھی یہاں لاہیں گے

ان شاءاللہ ۔ہماری کوشش ہو گی اپنے خطے کی جس قدر خدمت ہو سکے کریں گے۔تقریب سے پروفیسر ڈاکٹر آصف حمید۔ جنرل سیکرٹری صدائے حق سوسائٹی ملک ممتاز حسین۔سابق صدر صدائے حق سوسائٹی راجہ نجابت حسین ۔اور دیگر نے خطاب کیا سٹیج سیکرٹری کے فرایض ملک ممتاز حسین نے سرانجام دہیے۔اس سے پہلے آنکھوں کے آپریشن کے لیے جدید مشین کا بھی افتتاح کیا گیا۔تقریب میں چوہدری محمد اقبال آف اندرہ ۔کونسلر محمد اعظم۔سپریم ہیڈ چنار پریس کلب چوہدری عبدالرزاق نیازی

۔ڈاکٹر طاہر محمود ۔ملک نثار احمد۔حاجی یسین ۔سابق ڈایریکٹر ڈاکٹر ارشد محمود ۔رجسٹرار سپریم کورٹ محسن شعیب۔پروفیسر شبیر احمد۔۔مسیر عبدالرزاق۔ڈی سی عبدالرزاق ۔ماسٹر محمد آمین۔سابق گرداور ملک ولائت ۔حاجی محمد یعقوب۔بابو محمد مجید۔ڈاکٹر عمران احمد۔چوہدری ساجد حسین۔حاجی محمد ریاض۔بنگڑیلہ ٹرسٹ کے سرپرسٹ طارق محمود ۔ اور ددیگر معززین علاقہ نے شرکت کی۔

Exit mobile version