193

صحافیوں کی عالمی تنظیم فورتھ پلر انٹرنیشنل کے صدر جناب مرزا فاروق اور جنرل سیکریٹری ملک تنویر عوان کی آمد

صحافیوں کی عالمی تنظیم فورتھ پلر انٹرنیشنل کے صدر جناب مرزا فاروق اور جنرل سیکریٹری ملک تنویر عوان کی آمد

مردان(شاہ باباحبیب عارف سے) سینئر صحافی قاسم منیر شیخ طیب عبدالرزاق اور قاسم جمشید فراز بٹ, عابد سمیت دیگر نے بھرپور کا استقبال کیا۔اس موقع پر صحافیوں کی عالمی تنظیم فورتھ پلر انٹرنیشنل کے صدر جناب مرزا فاروق نے کہا صحافیوں کی استعداد کار بڑھانے کے لیے عالمی تنظیم فورتھ پلر انٹرنیشنل ویجیلینٹ میڈیا واچڈاگ چیپٹر کے زیر اہتمام تربیتی ورکشاپ منعقد کی جاۓ گی۔ اس حوالے سے صحافیوں کی استعداد کار بڑھانے سے متعلق فورتھ پلر اور پنجاب یونیورسٹی کے درمیان سمجھوتے کی یادداشت پر دستخط ہو چکے ہیں

اور اب تربیتی ورکشاپ منعقد جاۓ گی۔ تنظیم کے صدر فاروق مرزا ، جنرل سیکریٹری ملک تنویر عوان نے صحافت اور صحافیوں کی معاشی وسماجی صورتحال اور ملکی ترقی میں صحافت کے کردار پر لیکچرز دئیے۔سینئر صحافی قاسم منیر نے بھی خصوصی طور پر تقریب میں شرکت کی اور یقین دلایا کہ وہ صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گے

۔ فاروق مرزا نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی سے سمجھوتہ فورتھ پلر کی بڑی کامیابی ہے۔انہوں نے بتایا کہ تربیتی پروگرام کے ذریعے ہر عمر کے صحافی کورس کے بعد ہنجاب یونیورسٹی سے سرٹیفیکیٹ حاصل کر سکیں گے۔۔انہوں نے کہا کہ آج صحافیوں کو معاشی بدحالی کے علاوہ جان کے بھی لالے پڑے ہوئے ہیں ،

صحافیوں پر حملوں کی تعداد ڈبل ہو گئی ۔ انہوں کہا کہ فورتھ پلر صحافیوں کے لیے روزگار کے متبادل ذرائع فراہم کر رہا ہے کیونکہ بدقسمتی سے بیشتر میڈیا ہاوسز صحافیوں کو ماہانہ تنخواہ تک ادا نہیں کر رہے۔ اس حوالے سے صحافیوں کی ہر طرح کی معاونت کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ صحافی مالی طور پر جتناآزاد ہو گا صحافت کا معیار اتنا ہی بلند ہوگا ۔ صحافیوں کو خبر کے حصول ، تحریر کیلئے انتہائی احتیاط کرنے کی ضرورت ہے ،

خبر بننے سے قبل خبر افشا نہیں کرنا چاہیے اور خبرسے کسی کی ذات و کردار متاثر نہیں ہونا چاہیے ۔ مظہر اقبال نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کو جدید ٹیکنیکس سے آگاہی حاصل کرنا ہوگی ، ڈیجیٹل صحافت کی طرف آنا ہوگا #مینوئل صحافت کا دور گزر چکا۔ اسلام آباد ، لاہور ، کراچی میں بیٹھے صحافی لیڈران کارکن صحافیوں کی بات نہیں کرتے۔فراز بٹ کے ہمراہ فہیم صاحب اور یاسر صاحب نے بھی خصوصی شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں