225

پنڈی بھٹیاں:تھانہ سکھیکی پولیس اور شہریوں کی پتنگ بازی کے خلاف آگاہی مہم ، ریلی میں شہریوں کی بڑی تعدادمیں شرکت

پنڈی بھٹیاں:تھانہ سکھیکی پولیس اور شہریوں کی پتنگ بازی کے خلاف آگاہی مہم ، ریلی میں شہریوں کی بڑی تعدادمیں شرکت

پنڈی بھٹیاں(عامر شہزاد/تحصیل رپورٹر سے)پنڈی بھٹیاں:تھانہ سکھیکی پولیس اور شہریوں کی پتنگ بازی کے خلاف آگاہی مہم ، ریلی میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او حافظ آباد بلال ظفر شیخ کے احکامات پر پتنگ بازوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔اس حوالہ سے سکھیکی میں پتنگ بازی کے نقصانات کے آگاہی کے لیے لاہور روڈ پر واک کا اہتمام کیا گیا جس میں ایس ایچ او تھانہ سکھیکی احد حسین تارڈ ، انجمن تحفظ حقوق شہریاں کے صدر بلال اکبر ، ینگ سٹار کے صدر احسان اللہ جگ ، معروف سماجی رہنماء عبدالشکور گجر ،

چیئر مین قومی کمیشن بین المزاہب حافظ آباد ساجد علی سپرا اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ پتنگ بازی ایک خونی کھیل ہے اس سے قیمتی جانوں کا نقصان ہوتا ہے اس لیے ہم سب کی زمہ داری ہے کہ ہم اپنے بچوں کو پتنگ بازی سے سختی سے منع کریں تاکہ کل کسی آزمائش سے محفوظ رہیں ریلی تھانہ سکھیکی سے شروع ہوکر لاہور روڈ چوک سکھیکی میں اختتام پزیر ہوئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں