133

خانیوال ڈپٹی کمشنر سلمان خان اور ڈی پی او ندیم عباس ممبران ضلعی امن کمیٹی کو لیکر مقتول مشتاق کے گھر آمد مقتول کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت

خانیوال ڈپٹی کمشنر سلمان خان اور ڈی پی او ندیم عباس ممبران ضلعی امن کمیٹی کو لیکر مقتول مشتاق کے گھر آمد مقتول کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت

خانیوال (سعید احمد بھٹی) عثمان بزدار حکومت مقتول سانحہ تلمبہ مشتاق کے اہلخانہ کے غم میں برابر شریک ہے اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر سلمان خان اور ڈی پی او ندیم عباس ممبران ضلعی امن کمیٹی کو لیکر مقتول مشتاق کے گھر 12 اے ایچ پہنچ گئے اور مقتول کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے

فاتحہ خوانی کی-اس موقع پر مقتول کے اہلخانہ اور اہل چک کی واقعہ کے بعد ملزمان پکڑنے کے لئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے کردار کی تعریف کی-ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے

کہا کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر مقتول کے اہلخانہ سے تعزیت کے لئے آئے ہیں سانحہ تلمبہ قابل مزمت ہے مقتول کے لواحقین کے غم میں برابر شریک ہیں-انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ پنجاب حکومت ملزمان کے منتقی انجام تک پہنچائے گی-ڈی پی او سید ندیم عباس نے کہا کہ پولیس نے ابتک 102 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے واقعہ کے تمام ذمہ داران کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا

انہوں نے بتایا کہ مزید ملزمان کی گرفتاری کے لئے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں-ممبران امن کمیٹی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ دین اسلام میں انتہاپسندی اور تشدد کی کوئی گنجائش نہیں ہے غم کی اس گھڑی میں منقتول کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں،ذمہ داران کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں