بانی صحافت اسلام گڑھ چوہدری محمد رفیق بجاڑوی کی 12ویں برسی بجاڑ ہاؤس اسلام گڑھ میں منعقد
اسلام گڑھ(نامہ نگار) بانی صحافت اسلام گڑھ چوہدری محمد رفیق بجاڑوی کی 12ویں برسی،سابق وزیراعظم چوہدری عبد المجید سمیت سیاسی و سماجی شخصیات اور عوام علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔مرحوم کو صحافتی اور سماجی خدمات پر زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بانی صحافت اسلام گڑھ و ممتاز سماجی شخصیت حاجی چوہدری محمد رفیق بجاڑوی کی 12ویں برسی گزشتہ روز بجاڑ ہاؤس اسلام گڑھ میں منعقد ہوئی جس میں سابق وزیراعظم چوہدری عبد المجید،علامہ ریاض احمد ہاشمی،ٹھیکدار سرفراز احمد،انوار احمد،چوہدری محمد یعقوب راجہ نجابت حسین،چوہدری امانت اللہ ایڈوکیٹ،چوہدری امجد،راجہ خاور ساحل،جاوید اقبال بٹ،محمد سلیم بزمی،
سید صابر حسین راجوری،عرفان صادق،شوکت علی چوہدری،عبدالرزاق نیازی چکسواری پریس کلب کے صدر راجہ نثار ،سیکرٹری جنرل اقبال خواجہ و جملہ ممبران پریس کلب،بابو فرمان ،شوکت صدر ،چوہدری محمد انور،مرزا محمد سلطان،جاوید اقبال سہاروی،مولوی خادم،احمد رضا،قاری ماجد سمیت سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ عوام علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور مرحوم کی علاقائی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر خطیب اعظم پنجاب حضرت علامہ ریاض الدین صدیقی نے کہا کہ والدین اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہیں۔دوران حیات اولاد کا فرض ہے کہ وہ اپنے والدین کی خدمت کرے اور جب والدین رخصت ہو جائیں تو ان کے لیے صدقہ جاریہ والے کام جاری رکھے۔اس موقع پر انھوں نے کہا کہ مرحوم
حاجی محمد رفیق بجاڑوی عظیم اور قابل تقلید شخص تھے۔اللہ ان کے درجات بلند فرمائے۔برسی کی تقریب میں عوام علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر چوہدری ذوالفقار احمد بجاڑوی،حاجی حنیف احمد بجاڑوی،چوہدری رخسار بجاڑوی نے برسی میں شرکت کرنے پر تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا