خانیوال ڈپٹی کمشنر سلمان خان کی ہدایت پر سرکاری ہیلتھ فیسیلٹیز کی مانیٹرنک مزید سخت
خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر سلمان خان کی ہدایت پر سرکاری ہیلتھ فیسیلٹیز کی مانیٹرنک مزید سخت کردی گئی اسسٹنٹ کمشنرز جہانیاں اور میاں چنوں کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کے دورے دونوں اسسٹنٹ کمشنرز کا
اپنی تحصیلوں کے ہسپتالوں میں سروس ڈیلیوری کا جائزہ ڈاکٹروں و عملہ کی حاضریاں چیک کیں، مریضوں سے طبی سہولیات ،ڈاکٹروں کے رویہ بارے گفتگو اسسٹنٹ کمشنرز نے ادویات کا سٹاک ،صفائی کی صورتحال بھی چیک کی میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو دستیاب وسائل کے مطابق بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت