167

خانیوال محکمہ زراعت کو جعلی زرعی ادویات، کھادوں، بیج کی فروخت کرنے والے مافیا کے خلاف ٹارگٹ بیسڈ کریک ڈائون کا حکم ,ڈپٹی کمشنر

خانیوال محکمہ زراعت کو جعلی زرعی ادویات، کھادوں، بیج کی فروخت کرنے والے مافیا کے خلاف ٹارگٹ بیسڈ کریک ڈائون کا حکم ,ڈپٹی کمشنر

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر سلمان خان نے محکمہ زراعت کو جعلی زرعی ادویات، کھادوں، بیج کی فروخت کرنے والے مافیا کے خلاف ٹارگٹ بیسڈ کریک ڈائون کا حکم دیدیا-انہوں نے کہا ہے کہ ضلع میں کھاد کی کوئی قلت نہیں تاہم ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے-

انہوں نے مزید ہدایت کی ہے کہ موجودہ موسمی صورتحال میں گندم کی فصل کو کھاد کی ضرورت نہیں اس بارے کاشتکاروں کو آگاہی دی جائے-انہوں نے یہ بات ڈسٹرکٹ ایگری کلچر ٹاسک فورس و ایڈوائزری سب کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی-اجلاس میں اسسںٹنٹ کمشنرز،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک،فرٹیلائزرز ڈیلرز،کسان اتحاد رہنمائوں، زراعت و دیگر محکموں کے متعلقہ افسران نے شرکت کی-

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر محمد اقبال نیازی نے محکمانہ کارکردگی،کسان کارڈز کے اجراء بارے بریفنگ دی- ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ موجودہ موسمی صورتحال میں گندم کی فصل کو مزید کھاد کی ضرورت نہیں-ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر مزید کہا کہ کپاس کی پیدواری میں اضافہ کیلئے عملی کام کی ضرورت ہے اس بارے کسانوں کو گائیڈ کیا جائے انہوں نے کہا کہ سیڈ،کھاد مافیا ملکی معیشت کا دشمن،زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی جائے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں