اسلام آباد نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں خواتین صحافیوں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے تقریب کا انعقاد
اسلام آباد ( بیوروچیف) “خواتین صحافیوں کو با اختیار بنانے میں این پی سی کا کردار اور مستقبل کا لائحہ عمل” کے عنوان سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں خواتین صحافیوں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
صدر این پی سی انور رضا نے خواتین صحافیوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ صحافی خواتین اپنی پیشہ ورانہ سرگرمیوں میں کسی کم نہیں ہیں،ہماری کوشش ہے کہ خواتین صحافیوں کی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کیا جائے،
تقریب سے اپنے خطاب میں این پی سی فنانس سیکرٹری نیئر علی نے تقریب کی شرکاء کو خوش آمدیدکہتے ہوئےپریس کلب کو صحافیوں کیلئے حقیقی معنوں میں ایک فیملی کلب بنانے کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات اور مستقبل قریب میں شروع کئے جانیوالے کاموں کے حوالے سے بریف کیا، ان کا کہنا تھا کہ پریس کلب کے ماحول کو مذید بہتر بنانے اور خواتین صحافیوں کی استعداد کار کو بڑھانے کیلئےاقدامات کئے جارہے ہیں
، نائب صدر این پی سی ماہرہ عمران نے خواتین صحافیوں کے کنونشن کے جلد انعقاد کی خوشخبری سنائی جس میں ملک بھر سے خواتین صحافیوں کو مدعو کیا جائیگا، سینئر صحافی فوزیہ شاہد نے نوجوان خواتین صحافیوں کو یونین اور پریس کلب کی سیاست میں حصہ لینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ یونین اور پریس کلب کی سیاست میں دلچسپی لیں
اور رواں ماہ ہونے والے آر آئی یوجے کے انتخابات میں بھرپور حصہ لیںتاکہ انکی صلاحیتیں کھل کر سامنے آسکیں، تقریب کی شرکاء نے این پی سی کی نئی باڈی کوحالیہ انتخابات پر کامیابی پر مبارکباد پیش کی
جبکہ خواتین صحافیوں سے 08 مارچ کو ہونے والے یوم خواتین کے حوالے سے ویمن ویک منانے کے سلسلے میں تجاویز بھی لی گئیں،
جسے خواتین صحافیوں نے سراہتے ہوئے اپنی تجاویز بھی دیں، تقریب میں صدر این پی سی انور رضا کے علاوہ فنانس سیکرٹری نیئر علی، سینئر صحافی فوزیہ شاہد، نائب صدر این پی سی مائرہ عمران، جوائنٹ سیکرٹری شکیلہ جلیل،
معصومہ زہرا،عندلیب خان،سدرہ بخاری،عاصمہ غنی، عائشہ ناز، فوزیہ تبسم، انیلا یوسف ، ثوبیہ مشرف، شمع صدیقی، شمیم اشرف، راحت علیم، آفتاب جبین، بسمہ جبیں، امتیاز بی بی، فوزیہ خان، قرۃحیدر، ، پارسہ بخاری،
ڈاکٹر روشنک حمید خان، ثمینہ چوہدری، میمونہ خالق، نائیلہ رفیع، رخشندہ تاج بلوچ، حنا دررانی، نورین عباس، زویا خان، نایاب، سعدیہ، فارینہ سلیم، ممبر گورننگ باڈی روبینہ شاہین، فرح ماہ جبین، فائزہ یونس،
حسنہ خٹک، آمنہ علی، نیلم ارشد، فرح ناز، صباحت خان،، ممبر گورننگ باڈی آسیہ کوثر، اقراء خالد، فائزہ شاہ کاظمی،
شمیم آراء، نبیلہ حفیظ، افشاں قریشی، صنم جونیجو اور امبرین علی نے بھی شرکت کی۔