Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

مڈل ایسٹ کے پاکستانی تعلیمی ادارے زبوں حالی کا شکارہیں،کیپٹن عاصم ملک

دبئی(بیورورپورٹ) ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن عاصم ملک نے کہا ہے کہ اوورسیز میں مقیم پاکستانیوں کے لیے قائم تعلیمی ادارے زبوں حالی کا شکار ہیں، یہ تعلیمی ادارے ناصرف اوورسیز پاکستانیوں کے بچوں کی تعلیمی ضروریات پوری کرنے میں ناکام ہیں بلکہ ان تعلیمی اداروں میں تعلیمی معیار دن بدن گر رہا ہے

جسکی وجہ سے اوورسیز پاکستانی بچے تعلیمی دوڑ میں باقی دنیا سے پیچھے رہ رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ مڈل ایسٹ کے پاکستانی تعلیمی ادارے چلانے والے پاکستانی بچوں کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں، انہیں بچوں کے بہتر مستقبل سے کوئی غرض نہیں بلکہ اپنی تجوریاں بھرنے میں مصروف ہیں

، کیپٹن عاصم ملک نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا کہ اوورسیز میں قائم تعلیمی اداروں میں تعلیم کی ناقدری کا نوٹس لیں اور ان اداروں کی بہتری کے لیے فوری اقدامات کریں

Exit mobile version