103

مفاد عامہ کے پیش نظر ڈرائیونگ لائسنس کا حصول نسبتاً آسان بنارہے ہیں- مقصود احمد لون

مفاد عامہ کے پیش نظر ڈرائیونگ لائسنس کا حصول نسبتاً آسان بنارہے ہیں- مقصود احمد لون

شیخوپورہ(بیوروچیف/ شیخ محمد طیب سے)مفاد عامہ کے پیش نظر ڈرائیونگ لائسنس کا حصول نسبتاً آسان بنارہے ہیں- ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی ٹریفک شیخوپورہ مقصود احمد لون نے صحافی و کالمسٹ شیخ محمد طیب سے دوران انٹرویو گفتگو کرتے ہوئے کیا- انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ ٹریفک انتظامیہ مفاد عامہ کے پیش نظر بہترین حکمت عملی کے تحت کام کررہی ہے، ٹاوٹ مافیا کا خاتمہ ترجیح ہے- انہوں نے کہا

کہ بغیر لائسنس ڈرائیونگ ایک سنگین جرم ہے جس کے مرتکب شہری نہ صرف اپنی بلکہ دوسرے شہریوں کی زندگیاں بھی خطرے میں ڈالتے ہیں جوکہ انتہائی افسوس ناک امر ہے- ان کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کو چاہئیے کہ بہترین ڈرائیونگ سیکھنے کے لئےضلعی انتظامیہ کے تعاون سے قائم ڈسٹرکٹ ٹریفک انتظامیہ کی

زیرنگرانی ڈرائیونگ ٹریننگ سکول میں ڈرئیونگ کورس کریں جس میں ڈرائیونگ تکنیک کی باقاعدہ تربیت کے لئے کلاسز کا بہترین انتظام ہے اور عملی مشق بھی کروائی جاتی ہے اور کورس کی تکمیل پر باقاعدہ سرٹیفکیٹ جاری کیا جاتا ہے جس کا حصول ہرشہری کے لئے بے حد اہم ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں