Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

پاکستان تحریک انصاف کا منڈی بہاؤالدین میں پاور شو

پاکستان تحریک انصاف کا منڈی بہاؤالدین میں پاور شو

پنڈی بھٹیاں(تحصیل رپورٹر/عامر شہزاد سے)پنڈی بھٹیاں:پاکستان تحریکِ انصاف کا منڈی بہاؤالدین میں بڑا پاورشو۔تفصیلات کے مطابق سکھیکی منڈی سے رہنما پی ٹی آئی خاور سہیل خالد کی قیادت میں ریلی کی شکل میں حافظ آباد آئے

۔وہاں سے ایم این اے چوہدری شوکت بھٹی،کوآنیڑر سکندربھٹی،ساپوت برجدارا ضمیرالحسن بھٹی اور دیگر قائدین کے ہمراہ جلسہ گاہ پہنچے۔یاد رہے کہ جلسہ سے پہلے ایم این اے چوہدری شوکت علی بھٹی اور خاور سہیل خالد رہنما پی ٹی آئی سکھیکی منڈی نے دعوہ کیا تھا کہ انشاءاللہ جلسہ کو ہم کامیاب بنائے گے اور دس ہزار سے زائد لوگ ریلی کی شکل میں جلسہ گاہ لے کہ پہنچے گے لیکن جلسہ گاہ میں دس ہزار سے زائد لوگوں نے شرکت کی۔ایم این اے چوہدری شوکت بھٹی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا

کہ آج دنیا نے دیکھ لیا کہ کپتان کیسے کہتے ہیں اور بہت سے لوگوں کی یہ غلطی فہمی تھی کہ یہ جلسہ کامیاب نہیں ہو گا لیکن آج عدم اعتماد لانے والے اپوزیشن دیکھ لے کہ آج منڈی بہاؤالدین کی سرزمین پر پاکستان تحریکِ انصاف کا اتنا بڑا پاور شوکیا گیا اور الحمداللہ وہ کامیاب ہوا اور عوام نے شرکت کر کہ بتا دیا کہ عوام وزیرِاعظم عمران خان کے ساتھ ہے ساتھ تھی اور رہے گئ۔رہنما پی ٹی آئی سکھیکی منڈی خاور سہیل خالد کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا

کہ میں نے اپنے لیڈر کا پرجوش استقبال کرنے اور اپنے ایم این شوکت علی بھٹی کے کہنے پر سکھیکی منڈی سے ریلی کی شکل میں منڈی بہاؤالدین پہجا۔آج اپوزیشن نے دیکھا کہ اصل جلسہ کیسے کہتے ہے آج عوام کے پیار و محبت نے اور کثیرتعداد میں لوگوں کا آنا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ عوام عمران خاں کے ساتھ ہے ساتھ تھی اور رہے گی۔مزید ان کا کہنا تھا کہ میں نے گزشتہ روز ہونے والی مینٹگ میں دعوہ کیا تھا

کہ ضلع حافظ آباد سے دس ہزار لوگوں کو ریلی کی شکل میں جلسہ گاہ لے کہ جاؤ گا لیکن آج عوام نے دیکھا دیا کہ ہم دس ہزار نہیں بلکہ کرڑوں میں ہے جو اپنے لیڈر عمران خان کو چاہتے ہیں۔میں آخر میں عوام الناس کا بے حد شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میرا ساتھ دیا اور عزت بخشی

Exit mobile version