گرین اینڈ گرین کے بانی محمد منیر کی طرف سے فری پودا جات کی تقسیم 27 فروری کو ہوگی
اسلام گڑھ (جاوید اقبال بٹ سے) گرین اینڈ گرین کے بانی محمد منیر کی طرف سے فری پودا جات کی تقسیم 27 فروری کو ہوگی، مواہ رڑاہ اور ملحقہ علاقوں میں اور ڈڈیال اور ملحقہ علاقوں میں مجموعی طور پر 12 ہزار پھلدار اور دیگر پودا جات تقسیم کیے جائیں گے
۔ اس حوالے سے اس سارے عمل کے انچارج چوھدری رخسار احمد نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی ماحول دوست محمد منیر کی طرف سے مفت پودے تقسیم کیے جائیں گے۔ جن لوگوں کے پاس جگہ چار دیواری اور پودے لگانے کے لیے گڑھے موجود ہیں وہ جتنے چاہیں پودے لے سکتے ہیں۔ اس دفعہ بارہ ہزار پودے تقسیم کیے جائیں گے جن میں چھ ہزار مواہ رڑاہ کے مقام پر جبکہ دیگر چھ ہزار ڈڈیال میں تقسیم کیے جائیں گے۔