97

خانیوال ضلعی انتظامیہ نے سرکاری تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں کی مانیٹرنگ سخت کردی

خانیوال ضلعی انتظامیہ نے سرکاری تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں کی مانیٹرنگ سخت کردی

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ضلعی انتظامیہ نے سرکاری تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں کی مانیٹرنگ سخت کردی-ڈپٹی کمشنر سلمان خان نے اے ڈی سی آر عمر شیرازی کے ہمراہ چک 79دس آر کے گرلز و بوائز ہائی سکولوں اور سرکاری ہسپتال کا اچانک دورہ کیا-
گرلز و ہائی سکول معائنہ کے دوران انہوں نے اساتذہ، سٹاف کی حاضریاں چیک کرنے کے ساتھ دونوں تعلیمی اداروں کی صفائی چیک کی-انہوں نے ہیڈ ماسٹرز کو دونوں تعلیمی اداروں میں صفائی کی صورتحال مزید بہتر بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے سی ای او تعلیم کو استعمال شدہ فنڈز کا آڈٹ بھی کرانے کا حکم دیا-

ڈپٹی کمشنر نے کلاس روزمز میں جاکر طلباء کی تدریسی صلاحیتوں کا بھی جائزہ لیا- بنیادی مرکز صحت 79 دس آر معائنہ کے دوران سروس ڈیلیوری،ادویات کے سٹاک کا مشاہدہ کیا مریضوں اور ان کے ساتھ لواحقین سے سہولیات بارے دریافت کیا-ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب تعلیمی اداروں اور سرکاری ہیلتھ فیسیلٹیز پر خطیر رقوم خرچ کررہی ہے دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے تمام سکولز اور ہسپتالوں کی حالت کو مزید بہتر بنایا جائے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں