خانیوال اسسٹنٹ کمشنر محمد اکمل کا پرنسپل تہمینہ جبیں کے ہمراہ سپیشل سکول جہانیاں کا دورہ
خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر خانیوال سلمان خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر محمد اکمل نے پرنسپل تہمینہ جبیں کے ہمراہ سپیشل سکول جہانیاں کا دورہ کیا ،صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا ،حاضری چیک کی ،ریکارڈ کی چھان بین کی، اس دوران اسسٹنٹ کمشنر محمد اکمل سپیشل بچوں میں گھل مل گئے، ان سے بات چیت کی.
جس کی وجہ سے بچوں کے چہرے خوشی سے جھوم اٹھے، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد اکمل نے کہا کہ سپیشل بچوں کی تعلیم و تربیت اور ان کی ضروریات زندگی کا خیال رکھنا ریاست کے ساتھ ساتھ ہم سب کی ذمہ داری ہے، سپیشل بچے خصوصی توجہ کے مستحق ہیں اور اساتذہ کرام سے بھی اپیل ہے کہ ان کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دیں تاکہ ہمارے یہ سپیشل بچے ملک و قوم کے مفید شہری بن سکیں.