89

خانیوال محکمہ زراعت پیسٹ وارننگ ضلع خانیوال کاجعلی زرعی ادویات بنانے اور بیچنے والوں کے خلاف کامیاب کریک ڈاون کا سلسلہ جاری

خانیوال محکمہ زراعت پیسٹ وارننگ ضلع خانیوال کاجعلی زرعی ادویات بنانے اور بیچنے والوں کے خلاف کامیاب کریک ڈاون کا سلسلہ جاری

خانیوال (سعید احمد بھٹی) محکمہ زراعت پیسٹ وارننگ ضلع خانیوال کاجعلی زرعی ادویات بنانے اور بیچنے والوں کے خلاف کامیاب کریک ڈاون کا سلسلہ جاری۔ڈاکٹر محمد یاسر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت پیسٹ وارننگ ضلع خانیوال کی زیر نگرانی میاں چنوں کی ٹیم نے جعلی زرعی ادویات فروخت کرنے والی دوکان بسم اللہ زرعی کارپوریشن، اڈا 126B/15L ،

تحصیل میاں چنوں پر کامیاب ریڈ کیا اور 1,67,000 روپے مالیت کی غیر قانونی زرعی ادویات برآمدکیں اور تھانہ میاں چنوں، تحصیل میاں چنوں، ضلع خانیوال میں مقدمہ کے انراج کے لئے درخواست جمع کرا دی اور تمام زرعی ادویات پولیس کے حوالے کر دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں