112

کراچی مقامی ہوٹل میں ہیومن ڈیولپمنٹ فاؤنڈیشن اور سندھ گورنمنٹ کے مابین ہونے والے ایک معاہدے کے ضمن میں ایک پرُوقار تقریب کا انعقاد

کراچی مقامی ہوٹل میں ہیومن ڈیولپمنٹ فاؤنڈیشن اور سندھ گورنمنٹ کے مابین ہونے والے ایک معاہدے کے ضمن میں ایک پرُوقار تقریب کا انعقاد

کراچی (اسٹاف رپورٹر): کراچی کے مقامی ہوٹل میں ہیومن ڈیولپمنٹ فاؤنڈیشن (ایچ ڈی ایف) اور سندھ گورنمنٹ کے مابین ہونے والے ایک معاہدے کے ضمن میں ایک پرُوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی سندھ کے صوبائی وزیر برائے لوکل گورنمنٹ، ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ سید ناصر حسین شاہ تھے۔

مذ کورہ معاہدے کے تحت ایچ ڈی ایف کی جانب سے ڈسٹرکٹ تھرپارکر میں 100 سرکاری آر، او پلانٹس اپنے ذمے لئے ہیں جنہیں وہ اپنے وسائل سی ٹھیک کرکے چلائیں گے۔ میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے ایچ ڈی ایف کے سی ای او سہیل اعوان نے بتایا کہ تھرپارکر کی تحصیل ڈاہلی اور چھا چھرو میں پہلے مرحلے میں 100 بند آر،او پلانٹس کو بتدریج آپریشنل کیا جائے گا اور ان آر او پلانٹس کو ٹھیک کرنے اور چلانے کے لئے تمام وسائل ایچ ڈی ایف لگائے گی۔ یہ عطیات امریکہ میں مقیم پاکستانیوں نے مہیا کئے ہیں

۔ ان آر،او پلانٹس کے فنکشنل ہوجانے عوام کی ایک بڑی تعداد پینے کے صاف پانی کی نعمت سے فیضیاب ہو سکیں گے، تھر پارکر میں اوپن ڈیفیکیشن فری، مالنیوٹریشن کے خاتمے اور بچوں کو اسکلز کی فرا ہمی جیسے پروگرام ترجیحات کا حصہ ہیں۔ سہیل اعوان نے کہا کہ اُنکی آرگنائزیشن گزشتہ 25 سالوں سے پاکستان میں ہیلتھ، ایجوکیشن، واٹر اور دیگر اہم شعبہ جات میں خدمات انجام دے رہی ہے، ایچ ڈی ایف کی بنیاد امریکہ میں موجود پاکستانیوں نے ملک کے پچاسویں یوم آزادی پر 1997 میں رکھی تھی۔
مہمان ِخصوصی ناصر حسین شاہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے مختلف اضلاع میں آر، او پلانٹس کی تنصیب پیپلز پارٹی کا فلیگ شپ پروگرام ہے، ایچ ڈی ایف نے تھرپارکر میں 100آر،او پلانٹس کو Adopt کیا ہے، ہم ان کاوشوں کو سراہتے ہیں اور آرگنائزیشن کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔ ناصر شاہ نے امریکہ میں موجود پاکستانیوں کا بھی شکریہ ادا کیا کہ وہ پاکستان میں بسنے والی عوام کی مشکلات سے آگاہ ہیں اور اُنکی مدد اور معاونت کے لیے پیش پیش رہتے ہیں۔
سہیل اعوان نے مزید کہا کہ حکومت سندھ اور ایچ ڈی ایف کے درمیان ہونے والی یہ شراکت داری اس لحاظ سے منفرد ہے کہ ایچ ڈی ایف پسماندہ علاقوں میں خود سے نئے آر او پلانٹس لگانے کے بجائے وہ وسائل حکومت کے موجودہ آر او پلانٹس کو ٹھیک کرکے چلانے پر صرف کرے گی۔ا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں