اسلام گڑھ ٹیکنیکل چوروں کے آگے پولیس بندھ نہ باندھ سکی،بنگڑیلہ چٹوالی سے بھی ٹرامسفارمر کی کوائلیّں چوری
اسلام گڑھ(کرائم رپورٹر)ٹیکنیکل چوروں کے آگے پولیس بندھ نہ باندھ سکی،بنگڑیلہ چٹوالی سے بھی چور ٹرامسفارمر کی کوائلیّں لے اُڑے،ڈیڑھ ماہ میں7 ٹرانسفارمر چوری،چوروں کا تاحال سراغ نہ مل سکا،پولیس زبانی جمع خرچ تک محدود،آئے روز چوری کی وارداتوں سے عوام عاجز آگئے،عوام علاقہ سمیت علمی و ادبی مکتبہ فکر کے لوگوں نے ایس ایس پی کامران بخاری سے چوروں کے خلاف فوری کاروائی کرنےکا مطالبہ کر دیا
تفصیلات کے مطابق اسلام گڑھ نیوسٹی کے بعد ٹیکنیکل چور دیدہ دلیری سے ہاتھ کی صفائی دکھاتےہوئے بنگڑیلہ چٹوالی سے بھی ٹرانسفارمر کی کوائلیں لے اُڑے ہیں تھانہ اسلام گڑھ کی حدود سے گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں 7 ٹرانسفارمر چوری ہو چکے ہیں مگر پولیس کے کانوں پر جوں تک نہ رینگ سکی،
پولیس کی طفل تسلیوں نے چوروں کی دیدہ دلیری میں اضافہ کر دیا ہے آئے روز کی بڑھتی ہوئی چوریوں کے خلاف عوام سراپہ احتجاج بن گئی ایس ایس پی میرپور کامران علی سے چوروں کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ اور کڑی سزائیں دینے کی اپیل کر دی تاکہ بڑھتی ہوئی چوریوں کے خلاف بند باندھا جا سکے اور عوام کو سکھ کا سانس مل سکے۔