ضلع مہمند۔ پاکستان پیپلزپارٹی پی کے سابقہ امیدوار ارشد بختیارجمیعت العلماء اسلام میں شمولیت
ضلع مہمند۔(افضل صافی )پاکستان پیپلزپارٹی پی کے 104کاسابقہ امیدوار ارشدبختیارنے پارٹی رفاقت چھوڑ کرجمیعت العلماء اسلام میں باقاعدہ شمولیتk اختیارکرلی۔شمولیتی تقریب میں جمیعت العلماء کاصوبائی اورضلعی قیادت کی شرکت۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی پی کے 104کاسابقہ امیدوار ارشدبختیار نے پارٹی رفاقت چھوڑکر جمیعت العلماء اسلام میں باقاعدہ شمولیت اختیارکرلی۔شمولیتی تقریب ارشدبختیار کی رہائش گاہ چارسدہ گل بیلہ میں ہوا۔تقریب میں جمیعت کا صوبائی نائب آمیرحاجی دانشمند ضلعی امیر محمدعارف حقانی ودیگرقیادت نے شرکت کی
۔ارشدبختیار شمولیت کاخبراچانک سوشل میڈیا پرنمودار ہوا۔چونکہ عوامی حلقوں نے ارشدبختیار کی شمولیت پی پی پی کوضلعی سطح پربڑادھچکاقراردیا۔جبکہ ارشد بختیار کاپارٹی رفاقت چھوڑنے کی وجوہات پر پی پی پی کی ضلعی سیکرٹری فضل ہادی نے بتایا۔کہ ضلعی سطح پر اندرونی اختلاف سے پارٹی چھوڑنے پرمجبورہوگئے۔حالانکہ ھم نے پہلے ہی صوبائی قیادت اورڈویژن صدر تحفظات اوراختلافات سے آگاہ کیں تھے۔