Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

پشاور سے ایک شخص کے ذریعے ارکان کو دباؤ میں لانے کی کوشش کی جارہی ہے، ن لیگ

آپ کی سیاست میں ادارے کو گھسیٹنے کی وجہ سے پہلے ہی ادارے کی ساکھ و قدر متاثر ہوئی، آپ باز نہ آئے تو ہم اِن صاحب کا نام لینے پرمجبور ہوں گے، مریم اورنگزیب— فوٹو:فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد ہر سیاسی جماعت کا آئینی اور قانونی حق ہے لیکن پشاور سے ایک شخص کے ذریعے ارکان کو دباؤ میں لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

اپنے بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ اپوزیشن اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) مناسب وقت پرمشاورت سے تحریک عدم اعتماد لائیں گی۔

ان کا کہنا تھاکہ اراکین پارلیمان کو دباؤ میں لانےکی کوشش کی جارہی ہے، پشاور سے ایک شخص کے ذریعے ارکان کو دباؤ میں لانے کی کوشش کی جارہی ہے، آپ کی سیاست میں ادارے کو گھسیٹنے کی وجہ سے پہلے ہی ادارے کی ساکھ و قدر متاثر ہوئی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ آپ سیاست کے میدان میں سیاسی انداز میں مقابلہ کریں، آپ باز نہ آئے تو ہم اِن صاحب کا نام لینے پر مجبور ہوں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ یہ غیرآئینی حرکتیں عمران خان کے خوف اور شکست کا واضح ثبوت ہیں۔

خیال رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کیا گیا ہے اور اس حوالے سے اپوزیشن رہنماؤں کی آپس میں اور حکومتی اتحادیوں سے ملاقاتیں جاری ہیں۔

Exit mobile version