شیخوپورہ میں 8 ویں جماعت کی طالبہ سے مبینہ اجتماعی زیادتی
شیخوپورہ میں 8 ویں جماعت کی طالبہ سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا انکشاف ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق 2 نوجوانوں نے 8 ویں جماعت کی طالبہ سے زیادتی کی تاہم ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہو سکے ہیں۔
متاثرہ بچی کے والد کا کہناہے کہ ملزم نے بیٹی کو گھر سےبلایا اور موٹرسائیکل پر بٹھا کر لےگئے۔
طالبہ کے والے کے بیان کے مطابق ملزمان نےغریب آباد میں لڑکی سےزیادتی کی اور اس کی تصاویر بھی بنائیں۔