144

اسلام گڑھ رٹھوعہ ہریام پل متاثرین منگلا ڈیم کی لازوال قربانیوں کے صلہ میں بنایا جا رہا ہے ،چیئرمین جموں و کشمیر حق خود ارادیت تحریک

اسلام گڑھ رٹھوعہ ہریام پل متاثرین منگلا ڈیم کی لازوال قربانیوں کے صلہ میں بنایا جا رہا ہے ،چیئرمین جموں و کشمیر حق خود ارادیت تحریک

اسلام گڑھ(کرائم رپورٹر) جموں و کشمیر حق خود ارادیت تحریک کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے کہا ہے کہ رٹھوعہ ہریام پل متاثرین منگلا ڈیم کی لازوال قربانیوں کے صلہ میں بنایا جا رہا ہے منصوبہ کی تاخیر سے تارکین وطن میں تشویش کی لہر پائی جا رہی ہے پندرہ سال سے منصوبہ التواء کا شکار ہے

منصوبے کو مکمل کر عوام علاقہ میں پائی جانے والی بے چینی کو دور کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چنار پریس کلب کے دورہ کے دوران کیا۔اس موقع پر انہوں نے چنار پریس کلب کے نومنتخب صدر چوہدری امجد حسین اور دیگر عہدیداران کو مبارک باد پیش کی۔اس موقع پر ان کے ہمراہ امیدویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین راجہ مہربان حسین،معروف سیاسی رہنما و سیکرٹری جنرل مسلم کانفرنس برطانیہ چوہدری اسلم، سیکرٹری جنرل تحریک جموں و کشمیر حق خودارادیت چوہدری اعظم اورریٹائر ڈائریکٹر اطلاعات آزادجموں و کشمیر چوہدری رشید بھی تھے۔اس موقع پر سرپرست اعلیٰ الیاس راچپوت،

سیکرٹری جنرل محمد کاشف اکبر، سیکرٹری مالیات جاوید اختر چوہدری، سینئر صحافی مرزا سلطان محمود اور سید کاشف شاہ و دیگر موجود تھے۔چئیرمین جموں و کشمیر حق خود ارادیت راجہ نجابت حسین نے کہا ہے کہ متاثرین منگلا ڈیم نے پاکستان کی معاشی خوشحالی کے لیے دو بار اپنے آباء و اجداد کی قبروں کو پانی کی نذر کیا لیکن اس کے باوجود متاثرین منگلا ڈیم کی قربانیوں کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا ہے

جہاں ابھی تک متاثرین کے دیگر مسائل حل طلب ہیں وہاں متاثرین منگلا ڈیم کی قربانیوں کے صلہ میں ملنے والا رٹھوعہ ہریام پل بھی ارباب اختیار کی توجہ کا منتظر ہے گزشتہ پندرہ سالوں سے یہ منصوبہ مکمل نہیں ہو سکا ہے پل کے درمیانی حصہ پر کام فوری طور پر مکمل کیا جائے تاکہ متاثرین منگلا ڈیم اور تارکین وطن میں پائی جانے والی بےچینی کا ازالہ ہو سکے راجہ نجابت حسین نے اس موقع پر کہا

کہ صحافی معاشرے کا ایک اہم جزو ہیں آزادکشمیر کے صحافی محدود وسائل میں رہتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقہ سے سرانجام دے رہے ہیں امید ہے کہ چنار پریس کلب کے صحافی اپنی سابقہ روش کو برقرار رکھتے ہوئے آئندہ بھی عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں