97

وفاق کا الیکشن میں ترمیمی صدارتی آرڈیننس کسی صورت قبول نہیں،سینیٹر سسئ پلیجو

وفاق کا الیکشن میں ترمیمی صدارتی آرڈیننس کسی صورت قبول نہیں،سینیٹر سسئ پلیجو

ٹھٹھہ (امین فاروقی بیورو چیف)پاکستان پیپلزپارٹی سندھ رہنما سینیٹر سسئ پلیجو نے کہا ہیکہ وفاق کا الیکشن میں ترمیمی صدارتی آرڈیننس کسی صورت قبول نہی الیکشن آئین میں ترمیم کا اختیار پارلیمینٹ کو ہے یہ سب آمرانہ فیصلے ہیں گذشتہ روز سینیٹر سسئ پلیجو کی دھابیجی پریس کلب آمد نئے سال کے لئے نو منتخب باڈی کو مبارکباد دیتے ہوئے

اجرکیں دیں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مزید سسئ پلیجو نے کہا کہ اس وقت ملک میں ہوشربا مہنگائ ہے غریب کا جینا مشکل ہوگیا ہے اسٹیٹ بینک آئ ایم ایف کے پاس گروی کرکے ملک کو خسارے کی طرف دکھیل دیا گیا ہے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں آئے روز کا اضافہ زیادتی ہے پی ٹی آئ حکومت انتقام کی سیاست کررہی ہے

صحافیوں اور سیاسی لوگ انکے انتقام کا شکار ہیں سندھ کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک ہے سندھ کے وسائل جزائر پر قبضہ پانی کی کمی کسانوں سے زیادتی اور سب سے بڑھ کر بڑھتی مہنگائ کیخلاف پیپلزپارٹی 27 فروری سے لانگ مارچ کا آغاز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کررہی ہے

جسکا پہلا قیام ٹھٹھہ میں ہے اس حوالہ سے ٹھٹھہ سجاول اور بدین کے جیالے سرگرم ہیں عوام لانگ مارچ میں بلاول بھٹو زرداری کا دست و بازو بنیں سسئ پلیجو نے زبان کے عالمی دن پر سندھ میں رہنے والے تمام زبان والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ زبان قوموں کی پہچان ہوتی ہے اسکی الگ الگ شناخت ضروری ہے

ایک سوال کے جواب میں سسئ پلیجو کا کہنا تھا کہ بھنبھور سندھ میں تاریخی حیثیت رکھتا ہے اسکی ایراضی کو تحفظ ملنا چاہئے میرے پچھلے ثقافتی وزرات میں بھنبھور پر عالمی سطح پر کام کیا اٹلی سفیر سے ہوم ورک پر متحرک رہے انٹرنیشنل کانفرنس اسی تاریخی مقام پر کرائ جو ایک یادگار عمل ہے

سندھ میں اپنے ہی ضلع میں رہ کر سیاست کو اہمیت دیتے ہیں جمہوریت اور پارٹی کی بنیاد میں ہی ریل جیل کا قربانیوں سے بھرا کردار سب کے سامنے ہے پارٹی کے نظریاتی لوگ ہیں ہماری سیاست و مزاحمت اپنے ہی حلقہ سے ہے اور رہے گی مفاد پرستوں اور ادھر ادھر کے ضلع کی سیاست نہ کی ہے

اور نہ ہی کرنی آتی ہے ہماری سیاسی جدوجہد اپنے آبائ حلقوں سے ہی ہےعلاوہ ازیں دھابیجی کے مقامی شہریوں فقیر نبی بخش بلوچ ، سکندر پہنور ، مقصود احمد جوکیو اور امین فاروقی نے سسئ پلیجو کو سینیٹ سمیت دیگر مختلف ایوانوں میں سندھ کی آواز اٹھانے پر ایوارڈ بھی دیااس موقع پر عثمان کنبہار ، فقیر نبی بخش بلوچ ، سکندر پہنور ، وحید عارفانی ، فاروق پلیجو ، یعقوب پلیجو تنویر حیدر پلیجو و دیگر موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں