آئی جی پی خیبر پختونخواہ کا دورہ ہزارہ کے موقع پر ڈی آر سی کے عہدیداران اور ممبران کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد
ایبٹ آباد( ثاقب عباسی سٹی رپورٹر )آئی جی پی خیبر پختونخواہ نے اپنے دورہ ہزارہ کے موقع پر ڈی آر سی کے عہدیداران اور ممبران کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد بھی کیا جہا ں پر ہزارہ کے مختلف اضلاع سے ڈی آر سی ممبران نے شرکت کی جن میں خواتین ممبران بھی شامل تھیں، آئی جی پی خیبر پختونخواہ نے ڈی آر سی ممبران سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ لوگوں کے مسائل کے حل اور معاشرے کے اصلاح میں ڈی آر سی ایک اہم کردار کی حامل ہے اور میں ڈی آر سی عہدیداران اور ممبران کا تہہ دل سے مشکور و ممنون ہوں
کہ وہ اپنے قیمتی مصروفیات میں سے وقت نکال کر لوگوں کے درمیان صلح و صفائی کرواتے ہیں بغیر کسی معاوضہ کے کام میں لگے ہوئے ہیں۔ معاشرے کے چھوٹے مسائل کے حل کے لئے آپ کی خدمات قابل تحسین ہیں اور ہم آپ کے شکر گزارہیں کہ آپ لوگ معاشر ے کی بہتری کے لئے کام کر رہے ہیں۔ائی جی پی نے کہا
کہ بہت جلد صوبہ کے سطح کی ایک میٹنگ کا انعقاد کیا جا ئےگا جس میں ڈی آر سی کے ممبران کو مدعو کیا جائےگا اور ڈی آر سی ممبران اپنے اپنے تجربات ایک دوسر ے کیساتھ شیئر کریں گےتاکہ اس کار خیر میں مزید بہتری آ سکے خیبر پختونخواہ پولیس نے ڈی آر سی کی یہ روایت قائم کی ہے۔ ہم ڈی آر سی میں مزید بہتری لانے کے لئے کام میں لگے ہوئے ہیں کہ حکومت کے ساتھ خط و کتابت کر کے ڈی آر سی کیلئے
کچھ فنڈز کا انتظام کر سکیں تاکہ کم سے کم ڈی آر سی میں آنے والے سائلیں کیلئے سہولیات کو مزید بہتر بنایا جا سکے ا ئی جی پی نے کہا کہ پولیس ڈی آر سی کے شانہ بشاہ کھڑی ہے اور ہر ممکنہ مدد فراہم کرنے میں پو لیس کو ہمیشہ خوشی محسوس ہو گی۔ پروگرام کے آخر میں ملک و قوم کی سلامتی کیلئے ا جتما عی دعا مانگی گئی۔