104

ٹھٹھہ دھابیجی میں پانی کا شدید بحران اور علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ احتجاج کی میڈیا کوریج کے بعد انتظامیہ حرکت میں آگئ

ٹھٹھہ دھابیجی میں پانی کا شدید بحران اور علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ احتجاج کی میڈیا کوریج کے بعد انتظامیہ حرکت میں آگئ

ٹھٹھہ (امین فاروقی بیورو چیف)دھابیجی میں پانی کا شدید بحران اور علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ احتجاج کی میڈیا کوریج کے بعد انتظامیہ حرکت میں آگئ ڈی سی ٹھٹھہ کی ہدایت پر پبلک ہیلتھ کے نمائندوں اور مقامی پیپلزپارٹی قیادت نے شہریوں سے ملاقات کی اور مطالبات کو حتمی شکل دینے کے لئے دھابیجی پریس کلب میں فریقین کے مابین مطالبات پر مذاکراتی عمل ہوا جسمیں پبلک ہیلتھ کے ایکسین سجاد ملاح ،

انجینئر نصیر جوکیو ، پیپلزپارٹی دھابیجی صدر سکندر علی پہنور ، فقیر نبی بخش بلوچ حسن خان نے شہری اتحاد کے غلام مصطفے ساریو ، حافظ غلام حسین پہنور ، حافظ سعید الرحمان ، حاجی داود شاہ خان اور غلام حیدر میمن و دیگر موجود تھے جہاں یہ طے پایا گیا کہ جلد نئ موٹریں اور لائن کی منظوری کراکر بحالی عمل شروع کردیا جائے گا تاکہ پانی بحران کا خاتمہ ہو اس عمل پر مقامی شہریوں نے ڈی سی ٹھٹھہ اور پیپلزپارٹی قیادت کا شکریہ ادا کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں