109

ٹھٹھہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ٹھٹھہ کی جانب سے سندھ یونیورسٹی کیمپس ٹھٹھہ میں میٹنگ کا انعقاد

ٹھٹھہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ٹھٹھہ کی جانب سے سندھ یونیورسٹی کیمپس ٹھٹھہ میں میٹنگ کا انعقاد

ٹھٹھہ (امین فاروقی بیورو چیف)ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ٹھٹھہ کی جانب سے سندھ یونیورسٹی کیمپس ٹھٹھہ میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت ریجنل الیکشن کمشنر ٹھٹھہ نے کی۔ میٹنگ میں ریجنل الیکشن کمشنر اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ٹھٹھہ کے اسٹاف کے علاوہ یونیورسٹی کے وائس پرنسپل، اور پروفیسرز اور یونیورسٹی کے دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔ میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے

ریجنل الیکشن کمشنر ٹھٹھہ جناب عبد الرحمن آرائیں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی آئینی ذمیداری یعنی قومی اور صوبائی اسمبلیوں، بلدیاتی انتخابات کے لیے ملک بھر میں آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کا انعقاد کرنا ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کسی بھی الیکشن کے انعقاد کے لئے بنیادی دستاویز انتخابی فہرست ہیں

جو کہ غلطی سے پاک ہونی چاہئے، اور انتخابی فہرست کی تیاری الیکشن کمیشن آف پاکستان کی اولین ذمہ داری ہے۔عبدالرحمن آرائیں نے یونیورسٹی کے پرنسپل اور دیگر اسٹاف سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ووٹرز کی آگاھی مہم میں بھر پور حصہ لینے اور طلباء کے لئے ووٹرز آگاھی کے بارے میں پروگرام منقعد کرنے کا کہا۔ جس پر وائس پرنسپال یونیورسٹی کیمپس ٹھٹہ نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ وہ آئندہ ماہ سے یونیورسٹی میں ووٹرز کی اہمیت کے حوالے سے مختلف آگاھی پروگرام منعقد کروائیں گے

۔ اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اس آگاھی مہم کا پیغام کو طلباء تک پہنچائیں گے ضلعی الیکشن کمشنر ٹھٹہ میڈم عذرہ مہیسر نے شرکاء کو ووٹ کی اہمیت کے بارے میں بتایا اور بطور ووٹر رجسٹریشن کے عمل کے بارے میں مکمل آگاھی دی اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے انتخابی حلقہ بندی کے حالیہ عمل کے بارے میں بتاتے ہوئے

زور دیا کہ خواتین آنے والے 2022 کے لوکل گورنمنٹ الیکشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ووٹ کاسٹ کرنے کو اپنا قومی فریضہ سمجھیں۔ آخر میں ضلعی الیکشن کمشنر ٹھٹھہ نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور ان کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا میٹنگ میں یونیورسٹی کیمپس کے وائس پرنسپل پروفیسر سیدہ فضا شاہ، الیکشن افسر احمد حسن کے علاوہ اور دیگر اساتذہ بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں