اسلام گڑھ 27فروری کا لانگ مارچ حکومت کو خس وخاشاک کی طرح بہا لے جائیگا۔,صدر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر لاہور ڈویژن,چوہدری رشید
اسلام گڑھ جاوید اقبال بٹ سے)پیپلز پارٹی آزاد کشمیر لاہور ڈویژن کے صدر چوہدری رشید نے کہا ہے کہ 27فروری کا لانگ مارچ حکومت کو خس وخاشاک کی طرح بہا لے جائیگا۔عمران نیازی نے پاکستان کا بیڑہ غرق کر دیا۔ادارے مفلوج،معیشت تباہ حالی کا منظر پیش کررہی ہے۔عام آدمی ایک طرف بزنس کمیونٹی بھی شدید مسائل سے دوچار ہوئی ہے۔بلاول بھٹو زرداری ملک وقوم کے لئے امید کی کرن ہیں
۔27فروری کو بلاول بھٹو کی قیادت میں عوام کا ٹھاٹھے مارتا ہوا سمندر سلیکٹیڈ حکومت کو اپنے منطقی انجام تک پہنچائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خصوصی انٹرویو کے دوران کیا۔چوہدری رشید نے کہا کہ لاہور ڈویژن سے پیپلز پارٹی کے عہدیدار اور کارکنان لانگ مارچ میں شرکت کے لئے بھرپور تیاریوں میں ہیں۔بلاول بھٹو کے پنجاب اور بالخصوص میں پہ در پہ دوروں سے پارٹی کو تقویت ملی ہے
۔پنجاب میں پیپلز پارٹی جلد بام عروج پر ہو گی اور اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کریگی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کا خاتمہ لازمی ہے۔وزراء،بیوروکریسی بدترین کرپشن میں ملوث میں۔پاکستان کے وسائل کو مادرشیریں سمجھ کر لوٹا جارہاہے۔برسر اقتدار آکر پائی پائی کا حساب لیں گے۔انہوں نے کہا
کہ بلاول بھٹو پاکستان کے مستقبل کی ضمانت ہیں۔پیپلز پارٹی کی حکومت قائم ہوتے ہی پاکستان کو ترقی یافتہ بنائیں گے۔روٹی،کپڑا اور مکان کے نعرے کو عملی جامع پہنچاتے ہوئے ملک کے اندر عوام کو بہترین ریلیف پہنچائیں گے۔