Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

مہمند علاقہ دویزی کے ملاگوری قوم کا الزام شیش محل ماربل لیز قوم ملاگوری کا ہے

مہمند علاقہ دویزی کے ملاگوری قوم کا الزام شیش محل ماربل لیز قوم ملاگوری کا ہے

ضلع مہمند (افضل صافی)ضلع مہمند کے علاقہ دویزی کے ملاگوری قوم نے الزام لگایا ہے کہ شیش محل ماربل لیز ہمارے قوم ملاگوری کا ہے۔جس پر ہمارے قومی ٹھیکہ دار کو بہت جلد ورک آڈر ملیگا۔باہر کے لوگ غیر قانونی لیز سے باز رہے ورنہ تصادم کا ذمہ دار وہ خود ہونگے۔
دویزی میں شیش محل کے مقام پر ملاگوری قوم کے مشران نے الزام لگایا کہ شکیل احمد اینڈ لیز سٹون کمپنی نے قوم سے

کسی قسم کا مشورہ نہیں کیا ہے اور نہ کوئ اجلاس عام ہواہے اور غیر قانونی پر کان میں مشینری پہنچائ ہے۔جس سے تصادم پیدا ہوگا۔مشران نے بتایا کہ اس کمپنی کے ساتھ ایک فرد بھی قومی نہیں ہے اور شیش محل کے پہاڑ ہمارے 9 کندی پر مشتمل ماربل پہاڑ ہے جس کیلئے قوم نے2012 کو ملک تاج کو ماربل کا ٹھیکہ دیا ہے جبکہ 9 جنوری2021 کو مقامی ٹھیکہ دار ملک تاج کو 5 درنگ اور ملک سلطان کو بھی 5 درنگ کا ٹھیکہ دیا گیا ہے

جسکا لیز بھی ہواہے اور چند دنوں میں ورک ارڈر بھی مل جائگا۔لیکن غیر قانونی طور پر کان کو مشینری پہچانا قومی تنازع پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی جوکہ غلط ہے اورتمام ملاگوری قوم شکیل احمد اینڈ ہینڈ سٹون کمپنی کے خلاف ہیں اسلئے ہم اپیل کرتے ہیں حکومت سے ڈی سی اور اے سی مہمند dpo مہمند اور کمیشنر پشاور سے کہ اس پہاڑ پر کام بند کریں اور اس میں تمام ملاگوری قوم اور غریب لوگوں کا حق ہے اور قوم نے مقامی ٹھیکہ دار کولیز دیا ہے جس اپنا حصہ بھی اس پہاڑ میں ہے اور ہم باہر کے لوگوں کو اس پہاڑ پر غیر قانونی کام کی اجازت نہیں دینگے۔

Exit mobile version