Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

مہمند ضلع میں کبڈی ٹورنامنٹ احتتام پذیر فائنل میچ میں ساوتھ وزیرستان نے باجوڑ کبڈی ٹیم کو شکست دی

مہمند ضلع میں کبڈی ٹورنامنٹ احتتام پذیر فائنل میچ میں ساوتھ وزیرستان نے باجوڑ کبڈی ٹیم کو شکست دی

ضلع مہمند )افضل صافی )مہمند ضلع میں کبڈی ٹورنامنٹ سے احتتام پذیر فائنل میچ میں ساوتھ وزیرستان نے باجوڑ کبڈی ٹیم کو شکست دی مہمان خصوصی ADC میرخواص نے ٹرافیاں تقسیم کئے۔
خیبر پختونخوا کے سپورٹس ڈائریکٹریٹ مہمند ضلع انتظامیہ اور مہمند سپورٹ کی تعاون سے ضلع مہمند میں ہیڈکوارٹر غلنئ میں کپٹن روح اللہ شہید سٹیڈیم میں کبڈی کا ایک ٹورنامنٹ منعقد ہوا جس میں فائنل میچ باجوڑ اور ساوتھ وزیستان کے درمیان کھیلا گیا جس میں ساوتھ وزیرستان نے باجوڑ کو شکست دیکر ٹورنامنٹ اپنے نام کردی ۔کبڈی کے بارے میں ضلع مہمند کے ڈسٹرکٹ سپورٹس منیجر سعید اختر نے کہا

کہ مہمند اور قبائلی علاقوں میں کبڈی کا سب سے زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے اور یہ روایتی کھیل بھی ہے لیکن کبڈی کو برقرار رکھنے کیلئے مسلسل پریکٹس کی ضرورت ہے۔اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اس پر زیادہ توجہ دے رہی ہے۔تقریب سے مہمانی خصوصی ADC میرخواص نے کہا کہ موجودہ حکومت اور ضلع انتظامیہ سب سے زیادہ رقم سپورٹس پر خرچ کررہی ہے تاکہ یہاں کے مقامی کھیلاڑی پروموٹ ہوسکے

اور کھیلوں کر زریعے اپنے علاقے اور ملک کا نام روشن کریں۔اخیر میں میمان خصوصی میرخواص خان نے وینر اور رنر ٹیموں میں ٹرافیاں اور انعامات بھی تقسیم کئے اس موقع پر منتخب نمائندگان اور علاقے کے لوگ اور کھیلاڑی بھی موجود تھے۔

Exit mobile version