99

مہمند تحصیل پنڈیالئی دانشکول مدرسہ دارالعلوم مدنیہ میں سالانہ دستار بندی کا عظیم الشان اجتماع

مہمند تحصیل پنڈیالئی دانشکول مدرسہ دارالعلوم مدنیہ میں سالانہ دستار بندی کا عظیم الشان اجتماع

مہمند:تحصیل پنڈیالئی دانشکول مدرسہ دارالعلوم مدنیہ میں سالانہ دستار بندی کا عظیم الشان اجتماع۔اجتماع میں صوبہ بھر سمیت ضلع مہمند کے جید علمائے کرام،عمائدین، سیاسی و سماجی شخصیات طلباء کے والدین اور علاقے کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر ناظرہ، حفظ اور مشکوات شریف ختم کرنے والے سو سے زائد طلباء کی دستار بندی کی گئی

۔اجتماع کے مہمان خصوصی مولانا ضیاء اللہ جان ہاشمی سمیت صوبہ بھر سے جید علمائے کرام مولانا محسن محمو، مولانا سعید عالم،مولانا عارف حقانی،مولانا ریاض الدین،مولانا سمیع اللہ،مولانا گلاب نور،عبدالغفار،روح الدین حقانی،احسان الحق کے علاوہ عمائدین اور مقامی لوگوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر مدرسے کے مہتمم مفتی احسان الحق حقانی نے تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ مدرسے میں کل 400 طلباء وطالبات زیر تعلیم ہیں اور انکو دینی علوم کے ساتھ عصری علو م اور متوسطہ سے درجہ موقوف علیہ تک علوم سکھائے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا آج اس خصوصی اجتماع میں اس سال فارغ ہونے والے ناظرہ قران کے 116 حفظ القران کے 16 طلباء اور 19 طالبات کی دستار بندی کی جائے گی۔اجتماع سے خطاب میں علمائے کرام نے دینی تعلیم کے حصول پر زور دیا،انکا کہنا تھا

کہ اپنے بچوں کو عصری علوم کے ساتھ دینی تعلیم دینا والدین کا فرض ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ مدارس کے ساتھ اپنا مالی و جانی تعاون کریں تاکہ یہاں پڑھنے والے طلباء کی ضروریات پوری ہوسکیں۔انہوں نے کہا کہ اپنی بیٹوں کو جائیداد میں حصہ نہ دینا عظیم گناہ ہے لہذا تمام لوگ اپنی بیٹیوں کو انکا حق ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ مدارس اسلام کے قلعے ہیں اور اس قلعے کی حفاظت اور امداد ہم سب کا اولین فریضہ ہے۔علمائے کرام نے مقامی لوگوں سے اپیل کی کہ اس مدرسے کی عمارت کی توسیع اور اسکی ضروریات پورا کرنے کیلئے دل کھول کر عطیات دیں تاکہ یہاں پڑھائی کا سلسلہ جاری رہے۔اجتماع کے اختتام پر طلباء کی دستار بندی ہوئی اور علاقے کی خوشحالی اور ملکی سلامتی و استحکام کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں