99

اسلام آباد پیپلزپارٹی رحمان ملک اس دنیا فانی سے رخصت ہوئے، وہ شہید بینظیر بھٹو اور صدر آصف علی زرداری کے قابل اعتماد ساتھی تھے,سینیٹر سحر کامران

اسلام آباد پیپلزپارٹی رحمان ملک اس دنیا فانی سے رخصت ہوئے، وہ شہید بینظیر بھٹو اور صدر آصف علی زرداری کے قابل اعتماد ساتھی تھے,سینیٹر سحر کامران

اسلام آباد:(طیب خان نمائندہ خصوصی)پیپلزپارٹی سوشل میڈیا کنونشن، اسلام آباد سینیٹر سحر کامران، مرکزی کارڈینیٹر پاکستان پیپلز پارٹی سوشل میڈیا، ریسرچ اور کمیونیکیشن سیل ہمارا سوشل میڈیا تہذیب کے دائرے میں رہ کر کام کرتا ہے آج رحمان ملک اس دنیا فانی سے رخصت ہوئے، وہ شہید بینظیر بھٹو اور صدر آصف علی زرداری کے قابل اعتماد ساتھی تھے، وہ پاکستان سے باہر اور سفارتی حلقوں میں بھی بہت مقبول تھے،
شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے وژن پر چلتے ہوئے رحمان ملک نے پاکستان کو دھشتگردی کے ناسور سے نجات دلانے کے لیے اہم کردار ادا کیاسوشل میڈیا اہم فورم ہے اسے موثر انداز میں استعمال کریں تو بہت اچھا ہو گا سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارمز پہ متحرک رہیں، چیرمین اور پارٹی کا پیغام آگے بڑھائیں۔ بہتر الفاظ کا استعمال کریں گے تو آپ کو کامیابی ملے گی، چیرمین بلاول بھٹو زرداری کے پیغام کو آپ فالو کریں

اور دوسروں تک پہنچائیں عوامی لانگ مارچ پاکستان کی بقا، سالمیت اور عوام کے حقوق کے تحفظ کا مارچ ہےہنڈی سے پیسے باہر بھیجنے کی ترغیب دینے والا جب وزیراعظم بنا تو ملک کے ہر ستون کو نقصان پہنچایاقومی یکجہتی، گورنس، معیشت، زراعت اور خارجہ تعلقات کو تباہ کیا پاکستان ایک زرعی ملک ہے

لیکن یہاں بحران آ گیا کھانے پینے کی اشیاء کا ہر شعبے میں مسائل ہیں اس وقت سوشل میڈیا ٹیم بھرپور طریقہ سے عوامی مارچ میں شرکت کریں میڈیا سے کہوں گی پیکا کالا قانون ہے اس کے خلاف بھی پیپلزپارٹی آواز بلند کر رہی ہےپیپلزپارٹی پاکستان کو بحرانوں سے نکالے گی,

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں