جامعہ ام سلمہ ایبٹ آباد کے سالانہ اجتماع مفتی جعفر طیار مقبول کے زیر نگرانی تقریب کا انعقاد
جامعہ ام سلمہ ایبٹ آباد کے سالانہ اجتماع کی تقریب منعقد کی گئی مفتی رئیس مدرسہ جامعہ ام سلمہ مفتی جعفر طیار مقبول کے زیر نگرانی تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن میرویس نیاز، ڈی پی او ایبٹ آباد ظہور بابر آفریدی نے خصوصی شرکت کی، ڈی آئی جی ہزارہ میرویس نیاز نے مدرسہ میں معززین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں پائے جانیوالی برائیوں کو ختم کرنا
اور ان کا انسداد کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے لیکن علماء کرام اور مولانا حضرات بھی پولیس کے شانہ بشانہ کام کر رہے ہوتے ہیں جرائم اور معاشرتی برائیوں کے خاتمے میں علماء کرام کا ایک کلیدی کردار ہے علماء کرام جرائم کی روک تھام میں شرعی احکامات سے لوگوں کو بھرپور آگاہی دیں تاکہ معاشرے کی اصلاح ہو سکے اور جرائم پیشہ افراد کو آگاہی فراہم ہو سکے، ڈی پی او ایبٹ آباد ظہور بابر آفریدی نے بھی مدرسے میں اجتماع سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایبٹ آباد ہوائی فائرنگ ہو، منشیات کا
استعمال یا لوگوں کی آپس کے اختلافات علماء کرام لوگوں کے مسائل اور برائیوں کو ختم کرنے میں پولیس کا بھرپور ساتھ دیتے آئے ہیں اور آئندہ بھی اس میل جول کے سلسلہ کو جاری رکھیں کیونکہ ہمارے عوام علماء کرام پر اعتماد کرتے ہیں اور انکی ایک معاشرتی قدر ہے اور علماء کی بات کو لوگ مانتے بھی ہیں اس لیے آپ لوگ عوام کے مسائل اور برائیوں کے حوالے سے لوگوں کو بھرپور انداز میں منبر کے زریعے آگاہی دیں۔