114

ٹھٹھہ انسداد پولیو مہم کے تمام مطلوبہ انتظامات مکمل کئے گئے ہیں تاکہ مہم کو کامیاب بنایا جا سکے، ڈپٹی کمشنر

ٹھٹھہ انسداد پولیو مہم کے تمام مطلوبہ انتظامات مکمل کئے گئے ہیں تاکہ مہم کو کامیاب بنایا جا سکے، ڈپٹی کمشنر

ٹھٹھہ (امین فاروقی بیورو چیف)ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غضنفر علی قادری نے کہا ہے کہ 28- فروری 2022ء سے 6- مارچ 2022ء تک ضلع میں شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے تمام مطلوبہ انتظامات مکمل کئے گئے ہیں تاکہ مہم کو کامیاب بنایا جا سکے۔ انہوں نے ضلع کے عوام باالخصوص والدین کو اپیل کی ہے

کہ وہ انسدا پولیو مہم کے دوران آنے والی پولیو ٹیموں سے تعاون کریں اور اپنے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ انہیں عمر بھر کی معذروری سے بچایا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول اسپتال کے احاطے میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر مہم کا باقائدہ افتتاح کرنے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ بعد میں سول اسپتال مکلی سے مین قومی شاہرہ سے

گذر کر سول اسپتال مکلی تک عوام میں پولیو کے متعلق آگاہی اور شعور بیدار کرنے کیلئے ریلی بھی نکالی گئی جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ٹھٹہ ڈاکٹر محمد حنیف میمن، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر خدا بخش بہرانی، سول سرجن ڈاکٹر سکندر شاہ امیرخانی، سوشل ورکر حمیرا علی اور محکمہ صحت کے افسران و عملہ، مرف و دیگر سماجی تنظیموں کے رہنماء بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں