ٹھٹھہ جام احسان جوکیو کا پبلک ہیلتھ ایکسین ٹھٹھہ ساجد ملاح کے ہمراہ دھابیجی میں مختلف ترقیاتی کاموں کا دورہ
ٹھٹھہ (امین فاروقی بیورو چیف)ایم پی اے جام اویس گھرام جوکیو کے بھائ جام احسان جوکیو نے پبلک ہیلتھ ایکسین ٹھٹھہ ساجد ملاح کے ہمراہ دھابیجی میں مختلف ترقیاتی کاموں واٹر پمپ ہاوس ، سی سی روڈ ، ڈرینج نالیوں کے ترقیاتی کاموں کا دورہ کیا دھابیجی پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے
جام احسان جوکیو کا کہنا تھا کہ پیپلزپرٹی کا نعرہ غریب کو حقوق دینے کا ہے مہنگائ بے روزگاری کیخلاف پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں 27 فروری کو لانگ مارچ عوام کے ساتھ اسلام آباد پہنچے گیں اور عمران حکومت کا تخت گرائیں گے اس موقع پر فقیر نبی بخش بلوچ ، سکندر علی پہنور ، شاہد مری بابو پہنور ، شیرزمان جوکیو و دیگر موجود تھے