ٹھٹھہ ضلع انتظامیہ اور غیر سرکاری تنظیم کے تعاون سے ٹھٹھہ کے مختلف علاقوں میں شجرکاری مہم کا آغاز
ٹھٹھہ (امین فاروقی بیورو چیف)ٹھٹھ میں بہار کی آمد کے ساتھ ہی ماحولیات کی بہتری کے لئے درخت لگائیے ، ماحول کو بہتر بنائیے کے تحت شجر کاری مہم کا آغاز کردیا گیا ہے اس مہم کے ذریعے ایک لاکھ ماحول دوست پودے لگائے جائیں گے ضلع انتظامیہ اور غیر سرکاری تنظیم کے تعاون سے ٹھٹھہ کے مختلف علاقوں میں شجرکاری مہم کا آغاز کردیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غضنفر قادی کی
قیادت میں سرکاری افسران اور غیر سرکاری تنظیم ، طلبہ۔سول سوسائٹی اور شہریوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا کر درختوں کی اہمیت کی آگاہی کے متعلق ریلی بھی نکالی شجرکاری مہم میں خواتین نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ نے اپنے دفتر کے پارک میں پودا لگا کر بسنت بہار کا استقبال کیا
موسمیاتی تبدیلیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پچاس ہزار ماحول دوست پودوں کا انتخاب کیا گیا یہ پودے شہر کے مختلف اداروں سمیت گلیوں اور سڑکوں پر لگائے جائیں گے جس سے خوبصورت اور سرسبز و شاداب نظارے دیکھنے کو ملیں گے آلودگی ماحول کو بہتر بنانے کے لئے درخت انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں تاکہ قدرت کے اس انمول تحفے کو ضائع ہونے سے بچایا جا سکے