خانیوال گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین میں ’پیغام پاکستان‘کے حوالہ سے سیمینارکا اہتمام
خانیوال (سعید احمد بھٹی) گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین خانیوال کے فاطمہ ہال میں ’پیغام پاکستان‘کے حوالہ سے مذہبی ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت کے موضوع پر ایک سیمینارکا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت قائم مقام پرنسپل ادارہ ہذا مسز شازیہ قادری نے کی جبکہ مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب چیئرمین شعبہ علوم اسلامیہ بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان تھے اورمہمان اعزاز ڈاکٹر مسزفریدہ یوسف تھیں۔
سیمینار کاانتظام صدرشعبہ اردومسز رضیہ رحمن اورصدرشعبہ اسلامیات مسز الماس حفیظ نے کیا۔سیمینار میں نظامت کے فرائض مسز رضیہ رحمن نے سرانجام دئیے۔سیمینارکا آغازلائبہ تنویرطالبہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام نے تلاوت کلام پاک سے کیااورزینب زاہدطالبہ بی ایس نفسیات نے ہدیہ نعت پیش کرنے کی
سعادت حاصل کی۔پیغام پاکستان کے طریقہ کارکے مطابق قومی ترانہ پیش کیا گیا جس میں تمام حاضرین محفل نے کھڑے ہوکر یک آواز ہوکر پاکستان سے دلی محبت کا اظہارکیا۔مہمان خصوصی پروفیسرڈاکٹر عبدالقدوس صہیب اورمہمان اعزازڈاکٹرفریدہ یوسف نے فرقہ واریت کے نقصانات اورمذہبی ہم آہنگی پر مدلل اورپرتاثیر گفتگو کرکے دادسمیٹی۔انہوں نے دہشت گردی تعصب‘نفرت کی بجائے
امن اسلامی اخوت‘بھائی چارہ‘امن وسلامتی اوربین المذاہب ہم آہنگی کو وقت کی اہم ترین ضرورت قراردیا۔ انہو ں نے اساتذہ اورطالبات کو قرآن اورحدیث کی روشنی میں دین اوروطن کی حفاظت اورپیغام پاکستان کو زیاددہ سے زیادہ پھیلانے کے لیے اپنی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دینے کی تاکید کی۔ انہو ں نے ایمان اتحاداورتنظیم واتحاد کو زندگی کا مقصدبنانے پر زوردیا۔قائم مقام پرنسپل مسز شازیہ قادری نے مذہبی ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت کی اہمیت پر زوردیتے ہوئے
کہاکہ موجودہ دورمیں ہماراایک اہم مسئلہ عدم برداشت کا ہے جب کہ ہمیں ایک دوسرے کی غلطیوں سے چشم پوشی کرتے ہوئے اتفاق اوراتحاد سے رہنا چائیے اورخیر بانٹنی چائیے۔ انہو ں نے طالبات سے کہاکہ اچھی بات کو سننا اورسمجھنا‘عمل کرنا اورآگے پھیلانا صدقہ ہے لہذا آج کے پیغام کو آگے پھیلانا آپ کی ذمہ داری ہے۔ آخر میں مسز شازیہ قادری نے مہمان خصوصی اورمہمان اعزاز کی خدمت میں کالج کی طرف سے شیلڈ اورکتابوں کے تحائف پیش کیے۔یوں یہ پروقار اوریادگارتقریب اپنے اختتام کو پہنچی