مردان محکمہ تعلیم (زنانہ) مردان میں بھوت استانیوں کا سلسلہ تھم نہ سکا
مردان(شاہ باباحبیب عارف سے)تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم (زنانہ) مردان میں بھوت استانیوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، محکمہ نے رواں ماہ سالوں سے غیرحاضر چھ استانیاں ملازمت سے برخاست کردی،بغیر تنخواہ بیرون ملک رہاٸش پذیر پی ایس ٹی استانی کی کلاس جنات لینے لگی،سینٸر کلرک کی ملی بھگت سے مذید چھٹیاں ملنے لگی،والدین کاسکول کو استانی فراھم کرنے کامطالبہ،ھم نے کیس آگے رپورٹ کی ھے،
سرکل ایس ڈی او کاموقف۔تفصیلا کے مطابق محکمہ تعلیم زنانہ مردان کے سرکل مردان خاص کے گورنمنٹ گرلز پراٸمری سکول نمبر 3 مایار کی پی ایس ٹی استانی مس(ن) گزشتہ دس ماہ سے غیرحاضر ہے جبکہ مصدقہ اطلاع کے مطابق متذکرہ سکول استانی بیرون ملک مقیم ہیں،طویل عرصہ سے غیرحاضرسکول استانی کو محکمہ تعلیم زنانہ مردان کے سینٸرکلرک کی توسط سے پانچ ماہ کی مذید چھٹیاں ملنے کی اطلاعات ہیں،
سکول استانی کی عدم موجودگی کے باعث پراٸمری طالبات کاقیمتی وقت ضاٸع ھوکر ان کاتعلیمی مستقبل تاریک ھوچکاھے،واضح رھے محکمہ تعلیم زنانہ مردان نے بلاجواز طویل غیرحاضریوں پر 19 فروری کو چھ الگ الگ نوٹیفکیشن کے ذریعے گورنمنٹ گرلز پراٸمری سکول پولیس لاٸن مردان کی دو پی ایس ٹی استانیاں (س ر اور م س) ،گورنمنٹ گرلز پراٸمری سکول چھوٹا رشکہ کی دو پی ایس ٹی استانیاں (س اور ز)،
گورنمنٹ گرلز پراٸمری سکول غلہ ڈھیر کی پی ایس ٹی استانی(ک آ) جبکہ گورنمنٹ گرلزپراٸمری سکول حاجی اکبر کلی کی پی ایس ٹی استانی(ز ی) کو ضروری قانونی کارواٸی کے بعد باقاعدہ ملازمت سے برخاست کردی گٸی۔مایار گرلز سکول کی استانی بارے سرکل مردان خاص کی ایس ڈی او میڈم (س)سے رابطہ کیاگیا
تو انھوں نے کہا کہ متذکرہ سکول استانی 2016 میں بھرتی ھوٸی تھی اور گزشتہ سال اس نے میل ڈی ای او سے اٹھ ماہ کی چھٹی بغیر تنخواہ کے لی تھی تاھم چھٹی مکمل ھونے کے بعد پھرسے پانچ ماہ کی چھٹی لی ھے جس پر ھم نے رپورٹ بھی کرلی ھے جبکہ رواں ماہ ھم نے چھ غیرحاضر استانیوں کو قانونی کارواٸی مکمل کرنے کے بعد ملازمت سے برخاست کردی ہیں،انھوں نے واضح کیا کہ ھم استانیوں کی حاضری یقینی بنانے کیلٸے سخت اقدامات سے گریز نہیں کرینگے۔