Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

روس یوکرین جنگ، دنیا کا سب سے بڑا ہوائی جہاز بمباری میں تباہ ہوگیا

روس یوکرین جنگ، دنیا کا سب سے بڑا ہوائی جہاز بمباری میں تباہ ہوگیا

روس یوکرین جنگ، دنیا کا سب سے بڑا ہوائی جہاز بمباری میں تباہ ہوگیا

فوٹو: فائل

روسی اور یوکرینی افواج کے درمیان لڑائی اور بمباری کے نتیجے میں دنیا کا سب سے بڑا ہوائی جہاز ‘ماریہ این 225’ تباہ ہوگیا۔ 

یوکرینی خبر رساں ادارے نے سوشل میڈیا پر یہ خبر شیئر کی ہے، جس پر سوشل صارفین کی جانب سےکافی افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

 خبر کے مطابق دنیا کا سب سے بڑا یوکرینی ہوائی جہاز یوکرین کے ہوسٹومیل ائیرپورٹ پر ہینگر میں کھڑا تھا جو کہ  دوطرفہ بمباری کے دوران تباہ ہو گیا ہے،  یہ دنیا کا اپنی نوعیت کا واحد طیارہ تھا۔

خبر کے مطابق روسی بمباری کے نتیجے میں ماریہ این225 طیارے کو شدید نقصان پہنچا۔

یوکرینی وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا ہے دنیا کا سب سے بڑا طیارہ روسی حملے میں تباہ ہوا، ان کا کہنا تھا کہ عظیم الجثہ جہاز  چھ انجنوں کی مدد سے چلتا تھا، یہ طیارہ سوویت یونین کے آخری دنوں میں بنایا گیا تھا۔

 یوکرینی حکام کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اس جہاز کو دوبارہ بنائیں گے، ہم ایک مضبوط، آزاد اور جمہوری یوکرین کے اپنے خواب کو پورا کریں گے۔

Exit mobile version