احتجاج اور دھرنے ملکی معیشت اور ترقی کے لیے زہرقاتل ہیں ،کیپٹن عاصم ملک
دبئی(بیورورپورٹ) ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن عاصم ملک نے کہا ہے کہ احتجاج اور دھرنے ملک کی معیشت اور ترقی کے لیے زہر قاتل ہوتے ہیں، اپوزیشن کو احتجاجی دھرنوں اور افراتفری کی سیاست سے گریز کرنا چائیے، دھرنوں کی سیاست کرنے والے پاکستان کی خدمت نہیں کررہے بلکہ پاکستان دشمن قوتوں کو خوش کررہے ہیں،
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی سیاست اپنے ذاتی مفادات کے لیے ہے انکو غریب عوام کی حالت زار کی کوئی فکر نہیں، کیپٹن عاصم ملک نے وزیراعظم عمران خان کو بھی مشورا دیا کہ وہ غریب عوام کو ریلیف فراہم کرے آئے روز کی مہنگائی سے عوام کا جینا دوبھر ہوگیا ہے اور بعض گھروں میں فاقہ کشی تک نوبت آچکی ہے، انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری جیسے ناپسندیدہ اقدامات کرکے دراصل عمران خان نے خود اپوزیشن کو احتجاج اور دھرنوں کا جواز فراہم کیا،