84

خانیوال:تھانہ چھب کلاں پولیس کی بڑی کاروائی کے دوران بین الصوبائی منشیات فروش گرفتار

خانیوال:تھانہ چھب کلاں پولیس کی بڑی کاروائی کے دوران بین الصوبائی منشیات فروش گرفتار

خانیوال 27فروری22(سعید احمد بھٹی)تھانہ چھب کلاں پولیس کی بڑی کاروائی کے دوران بین الصوبائی منشیات فروش گرفتار‘ ہیروئن کی بڑی کھیپ برآمد اور منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں استعمال ہونے والی کار ٹیوٹا کرولا GLI بھی برآمدکر لی گئی‘ملزم سے انٹروگیشن جاری ہے جس سے مزید انکشافات متوقع۔تفصیل کے مطابق ڈی پی او سید ندیم عباس کی ہدایات کے مطابق ضلع بھر میں

منشیات کا گھناؤنا کاروبارکرنیوالوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے اس ضمن میں ڈی پی اوکی ہدایت پر ایس ڈی پی او سرکل میاں چنوں ناصرعلی ثاقب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ ڈی پی او خانیوال کی ضروری گائیڈ لائن کی روشنی میں بین الصوبائی منشیات فروش گینگ میں ملوث ملزمان کی خفیہ نگرانی کی گئی ایس ایچ او تھانہ چھب کلاں آصف چوہان اور ہمراہی پولیس ٹیم نے منشیات کا گھناؤنا فعل کرنے والا سرگرم رکن عزیز اللہ ولد شکیاز خان قوم بنوچی سکنہ تحصیل نورڈ ضلع بنوں کو پل مسافر 86/15L سے گرفتار کیا

اور اس کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی 13 کلو ہیروئن برآمد کر لی گئی۔ایس ڈی پی او میاں چنوں نے بتایاکہ ملزم منشیات پنجاب کے مختلف اضلاع میں سپلائی کرتا تھا ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید انٹروگیشن جاری ہے۔ڈی پی او سید ندیم عباس نے ایس ایچ او تھانہ چھب کلاں آصف چوہان,

سب انسپکٹر راؤ ذیشان اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر رانا گلفراز اور ہمراہی پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے ہوئے کہاہے کہ منشیات کا خاتمہ اورجرائم کی روک تھام میری اولین ترجیح ہے‘منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ کرنیوالے اور نوجوان نسل کو نشے کی لت لگاکر ان کا روشن مستقبل تباہ کرنیوالے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں،خانیوال پولیس ذمہ داری سے اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں