77

یوکرینی دارالحکومت کیف کے دفاع کی ذمہ داریاں اہم فوجی کمانڈر کے سپرد

یوکرینی دارالحکومت کیف کے دفاع کی ذمہ داریاں اہم فوجی کمانڈر کے سپرد 

یوکرینی دارالحکومت کیف کے دفاع کی ذمہ داریاں اہم فوجی کمانڈر کے سپرد

روسی فوج کی جانب سے یوکرینی دارالحکومت کیف کی جانب تیزی سے پیشقدمی کی جارہی ہے— فوٹو:  جنرل میکولا زیرنوف
روسی فوج کی جانب سے یوکرینی دارالحکومت کیف کی جانب تیزی سے پیشقدمی کی جارہی ہے— فوٹو:  جنرل میکولا زیرنوف

یوکرین کے صدر ولودومیر زیلینسکی نے دارالحکومت کیف کا دفاع مضبوط کرنے کیلئے فوجی کمانڈ تبدیل کردی۔

گزشتہ روز روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کی ناکامی کے بعد ایک بار پھر روسی حملوں میں تیزی آگئی ہے اور جنگ چھٹے روز بھی جاری ہے۔

روسی فوج کی جانب سے دارالحکومت کیف کی جانب تیزی سے پیشقدمی کی جارہی ہے اور ایسے میں یوکرین نے بھی دارالحکومت کا دفاع مضبوط بنانے کی تیاریاں کرلی ہیں۔

یوکرینی صدر نے قوم سے خطاب میں کہا کہ دارالحکومت کا دفاع سب سے پہلی ترجیح ہے اور اس کیلئے ملٹری ایڈمنسٹریشن میں تبدیلی کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دارالحکومت کے دفاع کیلئے جنرل میکولا زیرنوف کو ملٹری انتظامیہ کا سربراہ بنایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ جنرل میکولا زیرنوف ملک کی قومی سلامتی اور دفاعی کونسل کے رکن ہیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=lsIrB0I5yyE

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں