Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

تنظیم پوٹھوہار ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران کی چوتھی تقریب حلف برداری نیشنل پریس کلب میں منعقد

تنظیم پوٹھوہار ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران کی چوتھی تقریب حلف برداری نیشنل پریس کلب میں منعقد

خبیبرپختونوا (شاہ باباحبیب عارف سے)نوجوان صحافیوں کی بہتر رہنمائی کے لیے اچھےپلیٹ فارم کا ہونا وقت کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے صدر انور رضا نے نوجوان صحافیوں کی تنظیم سے خطاب کرتے ہوئے کہا، تفصیلات کے مطابق نوجوان صحافیوں کی نمائندہ تنظیم پوٹھوہار ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران کی چوتھی تقریب حلف برداری نیشنل پریس کلب میں منعقد ہوئی

جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پریس کلب کے صدر انور رضا نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت شعبہ صحافت مشکل دور سے گزر رہا ہے اور اس مشکل وقت میں آپس میں اتحاد برقرار رکھنا ضروری ہے

ان کا مزید کہنا تھا کہ پوٹھوہار ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے جس طرح نئے سیکھنے والوں اور نوجوان صحافیوں کو ایک بہترین پلیٹ فارم مہیا کیا وہ قابل تعریف ہے اس سے نوجوان طبقہ عملی صحافت میں قدم رکھ کر ملک و قوم کی بہترین خدمت کر سکتا ہے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری نیشنل پریس کلب خلیل احمد راجہ نے کہا کہ پوٹھوہار ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن نوجوان صحافیوں کی فلاح وبہبود اور اتحاد کے لیے کے لیے جو عملی اقدامات کر رہی ہے ہم قدم بقدم ان کے ساتھ ہیں،

تقریب سے این پی سی کی سیکرٹری فنانس محترمہ نیئر علی،اینکر پرسن ہم نیوز سید ثمر عباس ، گل قیصر خان ،شہزاد چوہدری صدر اے پی پی یونین، محمد بشیر راجہ صدر عام آدمی پارٹی ،عبدالمتین ہاشمی جنڈ پریس کلب سے حافظ محمد شفیق ، قاسم منیر چوہدری بدر ابرار حیسن شیخ محمد عرفان ،سید کامران حسین کاظمی،چوہدری اشفاق چئیرمین بابر اورنگزیب وائس چئیرمین انوارالحق مغل و دیگر نے بھی خطاب کیا

مقررین نے نو منتخب کابینہ جسمیں صدر حافظ شیرافضل جنرل سیکٹری خرم ابن شبیر نائب صدر اریشہ صغیر عباسی اور دیگر ممبران کو مبارکباد دیتے ہوئے تنظیم کی کاوشوں کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ پوٹھوہار ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن نوجوان صحافیوں کی بہتر رہنمائی کرے گی اور اپنی بہترین روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ملک و قوم کی بہتری کے لیے اپنے حصے کا کردار ادا کرے گی جیوانوررضا۔۔۔۔۔اینڈکمپنی

Exit mobile version