Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ضلع مہمند : ڈی پی او مہمند صلاح الدین کنڈی کی ہدایت پر ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کامیاب کاروائیاں جاری

ضلع مہمند : ڈی پی او مہمند صلاح الدین کنڈی کی ہدایت پر ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کامیاب کاروائیاں جاری

ضلع مہمند پولیس *تھانہ غلنئ پولیس کی کامیاب کارروائیاں۔ ایک کلاشنکوف بلا لائیسنس جبکہ منشیات کے خلاف ایک کاروائی میں 200 گرام چرس و 2400 دھندہ رقم اور دوسری کاروائی میں 72 گرام ہیروین برامد۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج۔ مزید تفتیش جاری

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مہمند صلاح الدین کنڈی کی ہدایت پر ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کامیاب کاروائیاں جاری ہے۔ اس دوران ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر خالد خان کی نگرانی میں ایس ایچ او غلنئ اسرار خان، اے ایس آئی شوکت خان اور ہمراہ پولیس جوانوں نے کامیاب کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے

تھانہ غلنئ کی حدود ملزم سلیم ولد گوہر سے ایک کلاشنکوف بلا لائیسنس جبکہ منشیات کے خلاف ایک کاروائی میں ملزم ساجد علی خان سے 200 گرام چرس و 2400 دھندہ رقم اور دوسری کاروائی میں رحمت اللہ ولد خان بادشاہ سے 72 گرام ہیروین برامد کئے۔ گرفتار 3 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید قانونی کارروائی کیلئے تھانہ غلنئ منتقل کردیئے گئے۔ڈی پی او مہمند کا کہنا ہے

کہ نوجوان نسل کو منشیات جیسے لعنت سے بچانا ہمارا اولین ہدف ہے۔ منشیات فروشوں اور سمگل کرنے والوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کرکے انہیں قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرینگے۔ منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے بڑے ڈیلروں کی گرفتاری کو یقینی بنائی جائیگی۔

Exit mobile version