Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

وزیر اعظم عمران خان کل اسلام آباد میں کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت بلا سود قرضوں کے اجرا کا آغاز کریں گے

وزیر اعظم عمران خان کل اسلام آباد میں کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت بلا سود قرضوں کے اجرا کا آغاز کریں گے

اسلام آباد:(اسپیشل رپوٹ طیب خان)وزیر اعظم عمران خان کل اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت بلا سود قرضوں کے اجرا کا آغاز کریں گےکامیاب پاکستان پروگرام تخفیف غربت کے لیے وزیر اعظم کے ویژن کا حصہ ہے جس میں نوجوانوں، خواتین، کسانوں, کم لاگت گھروں کی

تعمیر اور کاروبار شروع کرنے کے لیے دو سالوں میں کل 407 ارب روپے کے قرضے فراہم کئے جائیں گے۔ اس مدت میں حکومت 56 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کرے گی۔کامیاب پاکستان پروگرام کا بنیادی مقصد نچھلے طبقے کو ریلیف فراہم کرنا اور معاشی نمو کو فروغ دینا ہے۔تقریب فیصل مسجد اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی۔وزیر اعظم اس موقع پر خطاب بھی کریں گے

Exit mobile version