91

مہمند صوبائی وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجدعلی کا ضلع مہمند خوئیزئی و بائی زئی سب ڈویژن کا دورہ

مہمند صوبائی وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجدعلی کا ضلع مہمند خوئیزئی و بائی زئی سب ڈویژن کا دورہ

موجودہ حکومت نے ضم قبائلی اضلاع میں جاری ترقیاتی پروگرام کے تحت اب تک کل 353 ارب روپے خرچ کیے ہیں۔ صحت انصاف کارڈ سہولت سے اب تک صرف ضلع مہمند کے تقریباً 16ہزار خاندان مستفید ہو چکے ہیں۔ انضمام کے بعد صرف ضلع مہمند میں تقریباً 255 مزید صحت عملہ کی تعیناتی کی گئی۔ انصاف روزگار سکیم کے تحت ضلع مہمند کے 434 غریب افراد کو 10کروڑ 20لاکھ روپے دیئے گئے ہیں۔ 1.5 ارب روپے کا صاف پانی منصوبہ جبکہ تقریبا 200کلومیٹر سڑک کی تعمیر و بحالی پر بھی کام جاری ہے۔

یہ انکشاف گزشتہ روز صوبائی وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجدعلی کا ضلع مہمند خوئیزئی و بائی زئی سب ڈویژن کے دورہ کے موقع پر انہیں بریفنگ دیتے وقت کیا گیا۔ اس موقع پر ایم این اے ساجد مہمند، ڈپٹی و اسسٹنٹ کمشنرز ضلع مہمند، علاقہ عمائدین ومشران بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجدعلی نے ضلع مہمند میں رہائشی منصوبے کا بھی اعلان کیا اور اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کو خوئیزئی بائی زئی سب ڈویژن میں اراضی مختص کرانے کی بھی ھدایت کی۔

مقامی مشران و عمائدین کی مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجدعلی کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نٸے ضم اضلاع کی تیز تر ترقی و خوشحالی کیلیۓ عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا انضمام سے پہلے قبائلی علاقے مکمل طور پر نظرانداز کئے گئے تھے جبکہ انضمام کا مرحلہ بطریق احسن نبھانا بھی ایک بہت بڑا چیلنج تھا جس کو موجودہ حکومت نے وزیراعظم عمران کی قیادت میں پورا کیا۔

ڈاکٹر امجدعلی نے کہا کہ وفاقی و صوبائی قاٸدین کی خصوصی ہدایات پرصوباٸی وزراء و معاونین ضم قباٸیلی اضلاع کے دورے کر رہے ہیں تاکہ قبائیلی عوام کیساتھ مل بیٹھ کر ان کے مساٸل کے حل و ترقی کیلیۓ باہمی مشاورت سے عملی اقدامات اٹھائی جاسکے۔ صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ضم قبائلی اضلاع میں دس سالہ ترقیاتی پروگرام کے تحت اول تین سالہ مرحلہ کامیابی سے پورا ہوا اور اب دوسرے مرحلے کا بھی آغاز کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قباٸلی علاقوں میں ترقی و خوشحالی کے اثار نمایاں ہونا شروع ہوگیۓ ہیں اور یہاں کے پسماندگی کا دور ہمیشہ کیلیۓ ختم ہورہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں