225

وازیراعظم کی طرف سے پیٹرول اور بجلی کی قیمت میں کمی احسن اقدام ہے، کیپٹن عاصم ملک

وازیراعظم کی طرف سے پیٹرول اور بجلی کی قیمت میں کمی احسن اقدام ہے، کیپٹن عاصم ملک

دبئی(بیورورپورٹ) معروف پاکستانی شخصیت اور ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن عاصم ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ روز کے خطاب میں پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قمتوں میں کمی کا اعلان کرکے عوام کے دل جیت لیے ہیں، عمران خان پاکستان کے وزیراعظم تو تھے ہی اب پاکستانی عوام کے دلوں میں بھی گھر کرگیے ہیں، انہوں نے کہا کہ روس اور یوکرین کے مابین جاری جنگ کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہورہا ہے

اور کئی ممالک نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخ کا سب سے زیادہ اضافہ کیا ہے لیکن ان مشکل ترین حالات میں بھی وزیراعظم عمران خان کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے کی کمی احسن اقدام ہے جسے پاکستانی قوم سراہاتی ہے، کیپٹن عاصم ملک نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں واضع کمی کے ساتھ ساتھ وزیراعظم کی طرف سے بے روزگار گریجویٹ نوجوانوں کے لیے

انٹرن شپ کا اعلان بھی نہایت خوش آئند فیصلہ ہے اس فیصلے سے ناصرف بے روزگاری میں کمی ہوگی بلکہ نوجوانوں کو بہتر روزگار کی تلاش میں مدد ملے گی اور والدین پر نوجوان بچوں کے اخراجات کا بوجھ کم ہوگا، انہوں نے امید ظاہر کی کہ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے مستقبل میں بھی ایسے ہی عوامی مفاد کے اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں