جامعہ فاروقیہ شیخوپورہ میں درس نظامی کے مختلف درجات کے سالانہ امتحانات 100

جامعہ فاروقیہ شیخوپورہ میں درس نظامی کے مختلف درجات کے سالانہ امتحانات

جامعہ فاروقیہ شیخوپورہ میں درس نظامی کے مختلف درجات کے سالانہ امتحانات

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)جامعہ فاروقیہ شیخوپورہ میں درس نظامی کے مختلف درجات کے سالانہ امتحانات کروائے گئے ہیں- ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین مدیرجامعہ فاروقیہ شیخوپورہ مولانا محمد طاہر عالم نے صحافیوں سے دوران گفتگو اپنے ایک بیان میں کیا- انہوں نے بتایا کہ ملک بھر کی طرح مختلف درجات کے سالانہ امتحانات کروائے گئے ہیں جنکی نگرانی وہ خود کررہے ہیں-

انہوں نے بتایا کہ ان درس نظامی کے امتحانات میں ملک میں مجموعی طور پر مختلف درجات کے شریک طلباء و طالبات کی کل تعداد چار لاکھ ستر ہزار نو سو بیالیس ہے- انہوں نے مزید بتایا کہ ملک میں کل امتحانی مراکز کی تعداد 2578 ہے- ان کا کہنا تھا کہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے زیر اہتمام ہونے والے امتحانات میں جامعہ فاروقیہ شیخوپورہ میں گذشتہ روز سالانہ امتحانات کا آخری پرچہ حل کرتے ہوئے

طلباء و طالبات نے انتہائی اطمینان کا اظہار کیا اور توقع کی گئی کہ انکی محنت رنگ لائے گی کیونکہ اس مرکز پر سالہا سال انتہائی سخت محنت سے تعلیم دی جاتی ہے جس کے باعث گذشتہ ادوار میں بھی شاندار نتائج حاصل ہوئے اور انشاءاللٰہ امسال بھی بہترین نتائج حاصل ہوسکیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں