مہمند:پاکستان پیپلز پارٹی ضلع مہمند کے سینئر نائب صدر ارشد بختیار کی جمعیت علماء اسلام میں شمولیت
ضلع مہمند۔(افضل صافی سے )پاکستان پیپلز پارٹی ضلع مہمند کے سینئر نائب صدر اور پی کے 103کے سابقہ امیدوار ارشد بختیار نے اپنے خاندان اور درجنوں ساتھیوں سمیت جمعیت علماء اسلام پاکستان میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کردی۔شمولیت کے باقاعدہ تقریب مفتی محمود مرکز پشاور میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخوا کے امیر سینیٹر مولانا عطاء الرحمان سمیت ناظم عمومی مولانا عطاء الحق درویش،مفتی فضل غفور، صوبائی مجلس عاملہ کے اراکین آصف اقبال،
عبدالجلیل جان، مفتی عبداللہ، مولانا دانش مند، مفتی حاکم علی حقانی، ضلع مہمند کے امیر مولانا محمد عارف حقانی، مولانا عبدالغفار، مولانا لیاقت درویش، قاری سید عالم، مولانا سمیع اللہ،،مولانا گلاب نور، قاری گل، سابقہ سینٹر حافظ رشید احمد، کے علاوہ ضلع مہمند کے مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں ارشد بختیار کا کہنا تھا کہ میں نے پہلے بھی خدمت کے جذبے سے سیاست کی ہے۔ اور اب زیادہ محنت کرکے ضلع مہمند میں جمعیت علماء اسلام کی کامیابی اور عوام کی خدمت کیلئے کوشش کرونگا۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے خاندان اور درجنوں ساتھیوں کے ہمراہ جمعیت کے کاروان میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کرتا ہوں اور ہمیشہ اس کاروان کا حصہ بن کررہو نگا۔تقریب سے صوبائی مجلس عاملہ کے اراکین نے بھی خطاب کیا۔ اور ارشد بختیار و دیگر کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔
اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عطاء الرحمان نے پارٹی میں شامل ہونے والوں کو گرم جوشی سے خوش آمدید کہا اور انکو پارٹی کی ٹوپیاں پہنائی۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے پوئے صوبائی امیر مولانا عطاء الرحمن نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام سیاسی پارٹی ہونے کے
ساتھ ساتھ ایک مذہبی جماعت بھی ہے۔ اور نہ صرف ملکی سطح پر بلکہ بین الاقوامی سطح پر جمعیت علماء اسلام پاکستان کا کردار بہت اہم ہے۔ انکا کہنا تھا کہ آج تمام ملک سمیت ہمارے مخالفین بھی اس بات کا اقرار کرتے ہیں کہ جمعیت علماء اسلام نے ملکی سلامتی اور ترقی کی خاطر ایک ذمہ دار اپوزیشن کا کردار ادا کیا ہے اور بلدیاتی انتخابات میں ہماری کامیابی اس بات کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا بلدیاتی انتخابات کے
دوسرے مرحلے میں بھی ہم شاندار کامیابی حاصل کرینگے۔مولانا عطاء الرحمن نے کہا کہ اس وقت جمعیت علماء اسلام واحد جماعت ہے جو اسلامی اصولوں کے مطابق اس ملک کو بحران سے نکال سکتی ہے۔اور یہی وجہ ہے کہ دوسری سیاسی پارٹیوں کے کارکنان جمعیت میں چوق درچوق شامل ہو رہے ہیں۔ صوبائی امیر نے کہا کہ میں پارٹی میں شامل ہونے والوں کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہوں۔ تقریب کے اختتام پر پارٹی اور ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائے مانگی گئیں۔