Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

خانیوال:ریسکیو 1122 خانیوال نے ماہ فروری کی کارگردگی رپورٹ جاری کر دی

خانیوال:ریسکیو 1122 خانیوال نے ماہ فروری کی کارگردگی رپورٹ جاری کر دی

 (سعید احمد بھٹی) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122ڈاکٹر خالد محمود کی زیر صدارت ریسکیو 1122کا خصوصی اجلاس ریسکیو اسٹیشن پر ہوا جس میں ریسکیو 1122 کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ جس کا مقصد عوام کو مزید بہتر انداز میں مدد فراہم کرنا ہے کیونکہ ریسکیو 1122 کا اولین مقصد عوام کو بروقت مدد فراہم کرنا ہے۔ بعدازاں کنٹرول روم انچارج محمد نعیم نے ماہ فروری میں ایمرجنسی

کال پر بریفنگ دی۔ماہ فروری میں کنٹرول روم کو 12662کالز موصول ہوئیں جن میں 1929ایمرجنسی کالز تھیں،ٹریفک حادثات کی480میڈیکل کی1099آگ لگنے کی 13واقعات،جرائم کی70اور متفرق کالز267 جن میں 272افراد کو ابتدائی طبی امداد جبکہ1600کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ریسکیو 1122 نے مجموعی طور پر 1962 افراد کو ریسکیو کیا۔ ضلع بھر میں اوسط رسپانس ٹائم 7 منٹ رہا اور حکومت پنجاب کے جانب سے پیشنٹ ریفرل سروس کے تحت چھوٹے ہسپتالوں سے بڑے

ہسپتالوں میں 420 مریضوں کو منتقل کیا گیا۔ کمیونٹی سیفٹی پروگرام کے تحت مختلف سکول، کالجز، فیکٹریز، سرکاری اور پرائیویٹ اداروں میں 12 تربیتی ورکشاپس کروائی گئیں اورضلع بھر کی تمام یونین کونسلز میں بھی کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمز کو بھی کیڈرے ٹریننگ کروائی گئی۔ا جلاس میں، ریسکیو سیفٹی آفیسرمیاں چنوں سہیل اختر، ریسکیو سیفٹی آفیسر جہانیاں محمد ندیم، اسٹیشن کوارڈینیٹر محمد سلیم، سمیع اللہ،محمد بابر،محمد کامران اور میڈیا کوارڈینیٹر راشد چوہدری نے شرکت کی۔

Exit mobile version